جوہرآباد میں جلد ہی کرکٹ سٹیڈیم تعمیر ہوگا، آصف بھا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) کھیلوں کی سرپرستی ہمارا مشن ہے اس مشن کو جاری رکھیں گے کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں مثبت مقابلوں کا رجحان بڑھتا 
www.khushabnews.comہے کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں حکومت نوجوانوں کے کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ وسائل برؤئے کار لارہی ہے جوہرآباد میں نوجوانوں کیلئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر پر بہت جلد کام شروع کردیاجائے گا جسکے بعد خوشاب اور جوہرآباد کے نوجوانوں کو کرکٹ اور دیگر کھیل کھیلنے کیلئے جدید سٹیڈیم میسر ہوگا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھا ایڈوکیٹ نے فیصل بھا مرحوم میموریل کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے اس موقع پر چیئرمین ایم سی خوشاب حاجی ملک محمد ایوب بھا وائس چیئرمین سردار عامر خان بلوچ ،چیئرمین ایم سی جوہرآباد حاجی ملک اشرف اعوان،وائس چیئر مین ملک اکرم شہزاد اعوان ،ملک رضوان بھا ء ،چوہدری ارشد محمود ،سید اظہر شاہ ہمدانی صدر ڈسٹرکٹ بار ،چوہدری نعیم سندھو ایڈوکیٹ ،ملک طاہر جوئیہ،ملک اسداللہ اعوان ،ملک طاہر اعوان ایڈوکیٹ آرگنائزر ٹورنامنٹ ،کونسلرز ملک ظفر اقبال آہیر،ملک عبدالغفور بوچھال ،حاجی یوسف مغل ،مہر محمد منیر ،صوفی خضر حیات ،طاہر شکیل ،ملک شفیق نائچ ،ملک افضال اعوان ،ملک ربنوازاعوان ،ملک حمزہ اعوان ،ملک اویس اعوان ،حافظ عمر بھا،محمد الیاس ،محمد عابد ،حمداللہ خان ودیگر بھی موجود تھے ۔ 

;
جوہرآباد میں جلد ہی کرکٹ سٹیڈیم تعمیر ہوگا، آصف بھا جوہرآباد میں  جلد ہی کرکٹ سٹیڈیم تعمیر ہوگا، آصف بھا Reviewed by Khushab News on 4:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.