آصف بھا کیا کرنیوالے ہیں؟؟

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوامی گروپ کی بحالی کے امکانات،آصف بھا آئندہ الیکشن میں کیا کرنیوالے ہیں، خدا بخش ٹوانہ اور سمیرا ملک کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں ایک مقامی ہفت روزہ  کے مطابق ضلع خوشاب میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں موجود اختلافات نے سیاسی
www.khushabnews.com
 صورتحال کو گھمبیر بنا رکھا ہے ۔پی ٹی آئی این اے 69اور این اے 70دو گروپوں میں بٹی نظر آتی ہے اور یہ دونوں گروپ ایک دوسرے کیساتھ کسی قسم کا تعاون تو درکناررابطے تک کے روادار نہیں۔گل اصغر بگھور کو ضلعی صدر بناکر پی ٹی آئی قیادت نے این اے 69کی سرپرستی کا اشارہ دیا ہے۔دوسری طرف مسلم لیگ ن بھی سمیرا بھا اتحاد اور پارلیمینٹیرین گروپ میں تقسیم ہے لیکن سمیرا ملک خود کو مسلم لیگ ن میں بے چین محسوس کرتی ہیں ۔ اگرچہ این اے 69میں انکے صاحبزادے عذیر خان کو پارٹی ٹکٹ کا تو کوئی خطرہ نہیں البتہ پارلیمینٹرین گروپ کسی مرحلے پرقیادت کے دباو پر زبانی طور پر انکی حمائت کر بھی دے تو عملی طور پر ایسا کبھی نہیں کریگا۔دوسری طرف سمیرا ملک بھی ایسی پوزیشن میں ہرگز نہیں ہیں کہ ضلع خوشاب سے چار وں صوبائی اسمبلی اور دو نوں قومی اسمبلی کی نشستوں پر اپنی مرضی کے ٹکٹ دلواسکیں یا کسی قسم کا ردوبدل کروا سکیں۔ان حالات میں بظاہر عوامی گروپ کی بحالی کے امکانات روشن نظر آتے ہیں اور اسکے پاس ضلع کے تمام حلقوں کے لیے مضبوط امیدوار بھی موجود ہیں اور اور کامیابی کی صورت میں انکا امیدوار اسی پارٹی میں شامل ہوگا جو حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی ۔پی ٹی آئی کے پاس این اے 70سے گل اصغر بگھور کو ٹکٹ نہ دینے کا کوئی جواز نہیں ہے جبکہ پی ٹی آئی میں سمیرا ملک کے لیے بھی کوئی صورت نظر نہیں آتی ۔لہذا ضلع کی موجودہ سیاسی صورتحال میں سمیرا ملک کے لیے عوامی گروپ بحالی کے بعد اسکی قیادت کرنے کے غالب امکانات ہیں۔ اس تمام حالات میں سب سے دلچسپ صورتحال پی پی 41سے ملک آصف بھا کی ہے وہ آئندہ الیکشن میں کیا کرینگے یہ سب سے اہم سوال ہے اور ملک خدا بخش ٹوانہ و سمیرا ملک کی ہونیوالی ملاقاتوں میں بھی سب سے زیادہ زیر بحث یہی معاملہ ہے کیونکہ آصف بھا پارلیمینٹیرین گروپ میں بھی واپس آسکتے ہیں ، اپنا سیاسی سفر تنہا جاری رکھنے کی پوزیشن میں بھی ہیں ۔ انکے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔
نوٹ:متذکرہ بالا تجزیہ سے خوشاب نیوز کا کلی یا جزوی طور پر متفق ہونا ضروری نہیں اور نہ ہی یہ تجزیہ خوشاب نیوز کی پالیسی کی عکاسی کرتاہے ،یہاں محض قارئین کی دلچسپی کی خاطر شائع کیا جارہا ہے ۔
;
آصف بھا کیا کرنیوالے ہیں؟؟ آصف بھا کیا کرنیوالے ہیں؟؟ Reviewed by Khushab News on 3:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.