عوام کے مسائل کا حل ہی میرا مشن ہے، آصف بھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء ، کوپی ٹی آئی کے سابقہ امیدوار برائے کونسلر اشفاق بھٹی،فتح محمد ربانی،مہر محمد منیر تاجپورہ کی طرف سے دی گئی دعوت کے مو قع پر ملک محمد آصف بھاء نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ خوشاب میں جو کونسلر وفات پا گئے تھے جن میں
www.khushabnews.com
 حاجی لیاقت علی قریشی اور شیخ محمد ممتاز مرحوم کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائیں ان کی خالی ہو نے والی سیٹو ں پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے وارڈ نمبر8 سے امیدوار برائے کونسلر ملک عمر دراز پنڈوال اور امیدار برائے کونسلر وارڈ نمبر12شیخ حبیب اللہ ہیں ۔آپ سب نے اپنے قیمتی ووٹ دیکر ان کو کامیاب کر وانا ہے ۔یہ دونو ں نوجوان محنتی ،دیانتدار اور ورکر ہیں یہ دونوں امیدوار منتخب ہو کر صحیح معائنو ں میں آپ کی خدمت کرینگے ۔ملک محمد آصف بھاء نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ویژن یہ ہے کہ غریب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو نے چاہیے اور وہ ہو رہے ہیں ۔اس مو قع پر ملک محمد آصف بھاء نے ترقیاتی کامو ں کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ خوشاب شہر کو جلد صاف ستھرا پانی فراہم کر دیا جائے گا ۔جبکہ پو رے شہر میں نئی پانی کے پائپ لائنیں بچھانے کا کام تیزی سے شروع ہیں اور خوشاب میں انشاء اللہ سڑکو ں کا بھی جال بیچھا یا جا رہا ہے ۔اس مو قع پر پی ٹی آئی کے سا بقہ امیدوار برائے کونسلر محمد اشفاق بھٹی اور فتح محمد ربانی جو برادری کے سینئر راہنما بھی ہے مہر محمد منیر تاجپورہ یہ بھی سابقہ کونسلر کے امیدوار رہ چکے ہیں انہو ں نے اپنے سینکڑوں ساتھیو ں سمیت کونسلر مہر محمد منیر کی وساطت سے مسلم لیگ ن اور بھاء گروپ میں شمو لیت کا اعلان کیا ۔اس جلسہ میں امیدوار برائے کونسلر ملک عمر دراز پنڈوال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور ان کے سا تھ ڈور ٹو ڈور چل کربھا ری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔اس مو قع پر وائس چیئر مین بلدیہ خوشاب سردار عامر حیات خان بلوچ ،کونسلر صوفی محمد خضر،سیف اللہ خان ،ملک اسد اللہ اعوان موجود تھے۔اس جلسہ میں وارڈ کے بزرگ ،نوجوان کی اکثریت تعدا دنے شرکت کی۔
;
عوام کے مسائل کا حل ہی میرا مشن ہے، آصف بھا عوام کے مسائل کا حل ہی میرا مشن ہے، آصف بھا Reviewed by Khushab News on 7:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.