خوشاب میں پی ٹی آئی کو جھٹکا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وارڈ نمبر 8خوشاب سے پی ٹی آئی کے ہا ر جانے والے امیدوار محمد اشفاق بھٹی درجنو ں ساتھیو ں سمیت صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء کی حما یت کا اعلان کردیا۔اس مو قع پر محمد اشفاق بھٹی نے کہا کہ ہمیں صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء کی محبت اور علاقہ میں
www.khushabnews.com کارکردگی ہمیں یہا ں کھینچ کر لائی ہے۔وہ صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء خوشاب دفتر میں ان کے گروپ میں شمولیت کے مو قع پر اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے ۔اشفاق بھٹی نے کہا کہ صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء جو غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم ان کے سا تھ شانہ بشانہ چل کر ان کا سا تھ دینگے اور چٹان کی طرح ان کے سا تھ کھڑے رہے گے۔کونسلر مہر محمد منیر کی وجہ اشفاق بھٹی اور اس کے سا تھ درجنوں ساتھیو ں نے صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا ء کے گروپ میں شامل ہو ئے ہیں ۔اس مو قع پر صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء نے کونسلر مہر محمد منیر ،ملک پرویز اعوان ،محمد اشفاق بھٹی اور ان کے سا تھیو ں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہر کو آپ جیسے محنتی نوجوان ورکروں کی ضرورت ہے اور آپ کا میرے سا تھ چل کر شہر کے غریب لوگو ں کی خدمت کرنا اور تعمیرو تر قی کیلئے کام کرنا میں سمجھتا ہو ں میرے گروپ میں ایک نوجوانو ں کی بہت بڑی طاقت شامل ہو ئی ہیں انشاء اللہ مجھے 2018ء کے الیکشن میں کوئی بھی شکست نہیں دے سکے گا چاہے وڈیروں کے جتنے بڑے اتحاد قائم ہو ں کیو نکہ علاقہ کی غریب عوام کا اتحاد میرے سا تھ ہیں۔اس مو قع پر حاجی فتح محمدربانی،محمد حفیظ ،محمد رمضان،محمد عزیز،مہر محمد منیر تاجپورہ ،محمد یاسین،مہر ولید،محمد عرفان ،محمد جلیل عرف جیلااور دیگر افراد موجود تھے۔
;
خوشاب میں پی ٹی آئی کو جھٹکا خوشاب میں پی ٹی آئی کو جھٹکا Reviewed by Khushab News on 9:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.