پی ٹی آئی میں انتشار ڈھونڈنے والے منہ کی کھائیںگے، عاصم نیازی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر اور ورکرز ڈسپیوٹ کمیٹی کے چیئرمین عاصم خان نیازی نے کہا ہے کہ جب ہیلتھ کا بجٹ اورنج ٹرین پر لگے گا تو بچے ہسپتالوں میں نہیں رکشوں اور سڑکوں پر ہی ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز
www.khushabnews.com
 تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے ملکر مشرف کو بھگا یا آج قوم کو بیوقوف بنانے کیلئے ماتم کدہ ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مکمل رابطے ہیں، فوج اور عدلیہ کیخلاف صف بندی کی جا رہی ہے، ختم نبوت کے قانون میں تمام شقیں بحال تو کر دی گئیں لیکن ذمہ داروں کو دانستہ طور پر بچا لیا گیا، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔عاصم خان نیازی نے مزید کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط اور متحد رکھنے کے حوالے سے تفویض کردہ ذمہ داریاں نبھانے کے لیے کارکنوں کی شکایات کے ازالے کے لیے بھرپور کردار ادا کرینگے ،مقامی سطح پر معمولی اختلافات جلد دوور ہوجائینگے۔تمام عہدیدار و کارکنان عمران خان کی قیادت میں متحد اور یک جان ہیں ،پی ٹی آئی میں انتشار ڈھونڈنے والے کو مایوسی اور شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
;
پی ٹی آئی میں انتشار ڈھونڈنے والے منہ کی کھائیںگے، عاصم نیازی پی ٹی آئی میں انتشار ڈھونڈنے والے منہ کی کھائیںگے، عاصم نیازی Reviewed by Khushab News on 7:01:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.