کرپشن کیخلاف ہر شہری کو اٹھنا ہوگا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کرپشن کے خلاف ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، عاصم رضا.ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کھلی کچہری سے خطاب، شہریوں 
www.khushabnews.com
کی شکایات نمٹانے کا حکم,ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، اﷲ تعالیٰ نے انسان کو حلال رزق کمانے اور اپنے بچوں کو کھلانے کا حکم دیا ہے لہذا عوام اپنے کام کے لئے کسی کو بھی رشوت نہ دیں اگر کوئی افسر یا اہلکار اس کا تقاضا کرے میرے دفتر رابطہ کیا جائے  ریجن کے چاروں اضلاع میں اینٹی کرپشن کی طرف سے میرٹ پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ بدر منیر اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال اور بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں متعدد شہریوں کی جانب سے ہائی ویز بلڈنگز و دیگر محکموں کے خلاف شکایات کی گئیں جس پرمتلقہ افسران کو فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔
;
کرپشن کیخلاف ہر شہری کو اٹھنا ہوگا کرپشن کیخلاف ہر شہری کو اٹھنا ہوگا Reviewed by Khushab News on 7:39:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.