اتالیق میں علامہ اقبال کے حوالے سے شاندار تقریب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شاعر مشرق،حکیم الامت،نباض فطرت،مفکرپاکستان،عاشق رسولؐ حضرت علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے حوالے سے اتالیق سکول جوہرآباد میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او کینٹ بورڈ سرگودھا ملک عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیسویں صدی اسلامی فکر و تہذیب کے تجدید و احیا میں حضرت علامہ اقبال کا نام ایک روشن ترین مینار کی حیثیت رکھتا ہے
آپ نے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی انہوں نے کہا کہ آپ کی شاعری آفاقی شاعری ہے وہ ایک ایسے نظامِ تعلیم کے متمنی ہیں جو نسلِ نو کو آزادی کا علمبردار بنا سکے وہ جذبہ آزادی کے احیاء کے لیئے ایسے نظامِ تعلیم کو ضروری سمجھتے ہیں جو نوجوان نسل میں جذبہ خودی کو اجاگر کر سکے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر اتالیق عاصم خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ اپنے مجوزہ نظامِ تعلیم کے ذریعے وسیع تر انسانی
اتحاد کے قائل ہیں وہ محدود نسلی، سیاسی،طبقاتی اور جغرافیائی تعصبات کو مٹا کر عالمی امن، انسانی رواداری اور عدل و انصاف کو عام کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے پیغام کو عام کر کے معاشرہ میں امن و محبت اور اخوت و مساوات کا ماحول قائم کیا جا سکتا ہے۔تقریب میں طلبا و طالبات نے کلام اقبال پیش کیا اور مختلف ٹیبلو بھی پیش کیے۔
;
اتالیق میں علامہ اقبال کے حوالے سے شاندار تقریب اتالیق میں علامہ اقبال کے حوالے سے شاندار تقریب Reviewed by Khushab News on 4:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.