تعلیم کیساتھ کھیل بھی شخصیت کی تعمیر کے لیے ضروری، عطا اللہ شاہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چیف ایگزیکٹو آ فیسر ایجو کیشن اتھارٹی عطااللہ شاہ نے کہا ہے کہ صحت اللہ تعالی کی جانب سے نعمت اور انعام ہے اور صحت ا
www.khushabnews.com
ن بچوں کی قا ئم رہتی ہے جو کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں انہوں نے سکول کے کھلاڑی بچوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی صحت اور اچھے کردارکو قائم رکھیں ،کھیلوں کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی حصہ لیں ۔عطااللہ شاہ جوہر میموریل ہائی سکول جوہر آباد میں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے ۔وہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن محمد الیاس باجوہ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زوار حسین سگو ،پریزیڈنٹ ہیڈ ماسٹر اسیوسی ایشن رانا جاوید اقبال ،اسیوسی ایشن کی دیگر عہدیدارن ہائی اور ہائیرسیکنڈری سکول کے ہیڈ ماسٹر ز اور سکول کے بچے شریک تھے ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض گورنمنٹ ہائی سکول بلاک نمبر 4 جوہرآبادکے ہیڈ ماسٹرمحمد شاہ نے انجام دیئے ۔تقریب میں بتایا گیا کہ ان سالانہ کھیلوں میں ضلع بھر کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا ۔کھیلوں کے ان ایونٹس میں ٹگ آف وار ،ہاکی ،کرکٹ ،بیڈ منٹن ،باسکٹ با ل: ٹیبل ٹینس، کبڈی ،فٹ بال ،والی بال اور اتھلیٹکس کے کھیل کھیلے گئے ۔تقسیم انعامات کی تقریب میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ،ڈی او سیکنڈری الیاس باجوہ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ،ہیڈماسٹر اسیوسی ایشن گرلز سیکشن کی ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ حنا ناز ،ہیڈماسٹراسیوسی ایشن (بوائز)ضلعی صدر رانا جاوید اقبال ،ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر زوار حسین سگو اور دیگر مہمانوں نے بچوں کو فسٹ ،سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے ۔تقریب میں یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں آخر میں ہیڈ ماسٹرایسوسی ایشن کے ضلع صدر رانا جاوید اقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
;
تعلیم کیساتھ کھیل بھی شخصیت کی تعمیر کے لیے ضروری، عطا اللہ شاہ تعلیم کیساتھ کھیل بھی شخصیت کی تعمیر کے لیے ضروری، عطا اللہ شاہ Reviewed by Khushab News on 7:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.