پی پی 41 سے انتقامی سیاست کے خاتمے کا مشن جاری رہے گا، چوہدری عبدالمنان

Image may contain: 5 people, people smiling, people standing
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ، شہری اتحاد کے رہنما و میونسپل کمیٹی خوشاب کے کو نسلر چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں مجھے انتقامی سیاست کا نشانہ بناتے ہوئے میرے لئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی مگر اللہ 
www.khushabnews.comتعالی کے فضل وکرم اور اپ سب کی دعاوں سے بے گناہ ثابت ہوا اور عدالت سے ضمانت کانفرم ہونے کے بعد باعزت رہا ہو کر آپ سب 
لوگوں کے درمیان موجود ہوں۔اس مشکل وقت میں جو لوگ انصاف اور حق کی خاطر میرے ساتھ کھڑے رہے ان تمام دوستوں بھائیوں اور بزرگوں اور تمام برادریوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔چوہدری عبدالمنان نے مزید کہا کہ شہری اتحاد کا حصہ ہوں اور رہونگا انتقامی کارروائیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے یا دبنے والا نہیں بلکہ پی پی 41سے انتقامی اور خوف کی سیاست کی اجارہ داری کے خاتمے کے لیے پہلے سے بھی زیادہ ثابت قدمی سے جدو جہد جاری رکھونگا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری اتحاد کو صرف خوشاب شہر میں نہیں بلکہ پی پی41میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے جس نے مخالفین کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں اور وہ سیاسی میدان کی بجائے اوچھے ہتھکنڈوں اور انتقامی کارروائیوں سے شہری اتحاد سے وابستہ شخصیات کے خلاف بزدلانہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اتر آئے ہیں۔

;
پی پی 41 سے انتقامی سیاست کے خاتمے کا مشن جاری رہے گا، چوہدری عبدالمنان پی پی 41 سے انتقامی سیاست کے خاتمے کا مشن جاری رہے گا، چوہدری عبدالمنان Reviewed by Khushab News on 11:27:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.