عوام کا نواز شریف پر اعتماد غیر متزلزل ہے، چوہدری عبدالمنان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہاہے کہ قوم نواز شریف کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ نواز شریف کو ماضی کا حصہ بنانے کی احمقانہ سوچ رکھنے والوں کو عوام سیاست سے بے دخل کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا
www.khushabnews.com
 ہے کہ میاں نواز شریف کو اقتدار سے تو نکالا جا سکتا ہے لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا،تمام تر سازشوں کے باوجود عوام میاں نواز شریف پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ عوامی مسائل کو کم کیا ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کا ملک بنایا پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دینا اور سی پیک جیسے بڑے اور گیم چینجر منصوبہ جات کی تکمیل نواز شریف کے ہی کارنامے ہیں۔
;
عوام کا نواز شریف پر اعتماد غیر متزلزل ہے، چوہدری عبدالمنان عوام کا نواز شریف پر اعتماد غیر متزلزل ہے، چوہدری عبدالمنان Reviewed by Khushab News on 5:11:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.