سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ضلع ناظم ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا کہ ملک لوٹنے والے اپنے عبرت ناک انجا م سے بچ نہیں سکتے،موجودہ حکومت خود ملک کیلئے بڑی مصیبت ہے، تھل مختلف مواضعات میں مختلف شخصیات و لوگوں سے بات چیت کرتے ہوے
www.khushabnews.com
 انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے مال اکٹھا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہے اور شریف خاندان کی ڈھٹائی والی پالیسی جمہوریت کو لے ڈوبے گی۔گڈ گورننس کے دعوے دا قوم کو بتائیں انسداد کرپشن میں انہوں نے اقدامات کیا اٹھائیں، پنجاب کے ہر منصوبے میں مالی بے ضالطگیاں ہیں، مائیں ہسپتالوں کے باہر بچے پیدا کرتی رہیں، اپنے دور اقتدا ر میں کوئی ایک نیا ہسپتال نہ بنا سکے، کیا یہ گڈ گورننس ہے۔ ملک احسان اللہ ٹوانہ نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے پابند ہیں آئندہ الیکشن میں ذاتی حیثیت سے کسی بھی دوسری پارٹی کے امیدواروں یا مقامی گروپ سے الحاق کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔الیکش میں ٹکٹوں کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت پارلیمانی بورڈ میں کریگی لہذا کارکن اس حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں۔ 
;
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا Reviewed by Khushab News on 11:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.