طلبا کا احتجاج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے سب سے بڑے فنی تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد میں مستقل تدریسی سٹاف نہ ہونے پر کالج میں زیر تعلیم طلباء سراپائے احتجاج بن گئے۔ طلباء کے ایک نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر سے ملاقات کی اور اُنھیں 
www.khushabnews.com
تدریسی سٹاف تعینات نہ ہونے کے باعث ہونیوالے تعلیمی نقصان سے آگاہ کیا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو ایک عرضداشت پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ دو سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کالج میں مستقل تدریسی سٹاف تعینات نہیں ہوا اور کالج کا تدریسی نظام وزٹنگ ٹیچرز کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور ہر ماہ تین چار وزٹنگ ٹیچر کالج کو خیر باد کہہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے کالج میں زیر تعلیم سالِ اول اور سالِ دوئم کے ساڑھے آٹھ سو طلباء کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد میں مستقل تدریسی سٹاف کی تعیناتی یقینی بنانے کیساتھ ساتھ کالج میں تجربات کیلئے ضروری سامان اور مشینری بھی فراہم کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے درخواست ضروری کاروائی کیلئے سیکرٹری ٹیوٹا پنجاب کو ارسال کر دی۔ اس ضمن میں جب کالج کے پرنسپل ملک سرفراز احمد سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ کالج کی انتظامیہ نے تدریسی عمل کو جاری رکھنے کیلئے کوالیفائیڈ اساتذہ کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں اور مستقل سٹاف کی تعیناتی کیلئے عملی تحرک کیا جا رہا ہے۔ انشاء اﷲ بہت جلد سٹاف کی کمی دور کر دی جائے گی۔ 
;
طلبا کا احتجاج طلبا کا احتجاج Reviewed by Khushab News on 9:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.