سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے صدر انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کرپشن مافیا کے خلاف متحد ہو چکی ہے ‘ چوری پکڑی جانے کے بعد اب احتساب کو انتقام کہنے والے قومی لٹیروں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ملکی معیشت کو مفلوج بنانے اور قومی اداروں سے محاذ آرائی کا راستہ اپنانے والے کنگز آف کرپشن جمہوریت پر بوجھ ہیں اُنھیں ملکی سیاست سے دودھ کی مکھی کی
www.khushabnews.com
 طرح نکال باہر کیا جائے گا۔ اُنھوں نے ان خیالا ت کا اظہار اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاؤس سول لائن جوہرآباد میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنو ں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پرتحریک انصاف کے راہنما جویریہ ظفر ‘ ملک مسعود انور کنڈان‘ ملک اظہر گنجیال‘ سید ذوالقرنین حسین شاہ‘ فیض الحسن گیلانی‘ ڈاکٹر عبدالعزیز‘ علی حسنین بلوچ‘ غلام حسن سلہال سمیت دیگر مقامی اکابرین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرپشن کیخلاف جنگ لڑ کر ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم 
کی۔ اب قومی لٹیروں کے پاس لوٹی ہوئی رقوم واپس لانے کے سوا کوئی اور آپشن باقی نہیں۔ میاں نواز شریف اپنی نااہلی کے بعد سبق حاصل کرنے کی بجائے اب بھی جمہوریت دُشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اگر اُن کے طرزِ عمل میں تبدیلی نہ آئی تو بہت جلد اُن کی اپنی جماعت کے اکابرین کی جانب سے استعفوں کی آندھی چلے گی اور نام نہاد مینڈیٹ کی دعویدار نون لیگ کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز جن مسائل کا شکار ہے اُن کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی لوٹ مار اور بداعمالیاں ہیں۔ اس لئے کرپشن مافیا کو جڑوں سے اُکھاڑکر ہی وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔ انجینئر گل اصغر بگھور کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی بد عنوانیاں‘ کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب ہونے کے بعد اب عوام کی آخری اُمید عدلیہ اور افواجِ پاکستان پر ہیں ۔ اب بددیانت اور خائن حکمرانوں سے نجات کا وقت آ گیا ہے اور انشاء اﷲ سرزمین وطن پر کئی برسوں سے جاری لوٹ مار کا کھیل ختم ہو جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے تحت سرزمین وطن پر سیاسی تبدیلی لانے کے لئے ضلع خوشاب میں تحریک انصاف کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا میری اولین ترجیح ہے اور انشاء اﷲ ضلع خوشاب میں اس جماعت کو ناقابل شکست بنا دیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے اُنھیں جو ذمہ داری سونپی ہے اُس سے عہدہ برآ ہونے کیلئے وہ اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ پارٹی کے مقامی قائدین کیساتھ ساتھ تمام کارکنوں کو ہمراہ لے کر چلوں گا اور اُنھیں ہر ممکن اہمیت دی جائے گی۔ اُنھوں نے بتایا کہ اُنھوں نے ضلع خوشاب میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو آج سے سرگرم عمل ہو چکی ہیں۔
;
سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے Reviewed by Khushab News on 8:37:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.