تفصیلی فیصلے نے شریف فیملی کو بے نقاب کردیا،ملک حسن اسلم اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تفصیلی فیصلے سے لیگی قیادت بے نقاب ہو گئی‘ ملک حسن اسلم اعوان،جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر نواز شریف کو عدلیہ اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے تحریک انصاف ضلع خوشاب کے سابق آرگنائزر ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے سے ن
www.khushabnews.com
 لیگی قیادت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گیا، عوام و پارلیمنٹ کو بے وقوف بنانے اور جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر نواز شریف کو عدلیہ اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے جبکہ لیگی کارکن اب نواز شریف فیملی سے جان چھڑا لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رجوہرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نا اہلی کے بعد جی ٹی روڈ پر ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کا شور مچا کر عوام کو بے وقوف بناتے رہے، تفصیلی فیصلے نے ثابت کر دیا کہ انہیں صرف اقامہ پر نہیں بلکہ عدالت میں جعل سازی کرنے اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف جد و جہد رنگ لے آئی اور ملک کے سب سے بڑے چور آج کٹہرے میں کھڑے ہیں۔
;
تفصیلی فیصلے نے شریف فیملی کو بے نقاب کردیا،ملک حسن اسلم اعوان تفصیلی فیصلے نے شریف فیملی کو بے نقاب کردیا،ملک حسن اسلم اعوان Reviewed by Khushab News on 9:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.