پراسرار دھماکہ، گھر منہدم ، ایک شدید زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) نیو سیٹلائٹ ٹاون جوہرآباد میں گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکے کے بعد مکان میں آ گ لگ گئی اور مکان کا بیشتر حصہ منہدم ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں پچپن سال محمد شیرٹوانہ بری طرح جھلس گیا ، اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں سے اسے
www.khushabnews.com
 تشویشناک حالت کے پیش نظر کھاریاں برن یونٹ میں ر یفر کر دیا گیا ہے ، ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا برن ریٹ 70فیصد ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے، معلوم ہوا ہے کہ آتش زدگی کی لپیٹ میں آنیوالا مکان حال ہی میں تعمیر ہوا تھا اور محمد شیر نے اسے کرایہ پر حاصل کیا تھا، مالک مکان کی غلطی کے باعث گیس کا والو گھلا رہ گیا جس کے باعث پورا مکان گیس سے بھر گیا ، جمعہ کی شام محمد شیر ٹوانہ نے مکان کھولا جونہی بجلی کا بٹن آن کیا ، ایک زور دار دھماکہ ہوا اور ، مکان آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا ، مکان کی کھڑکیاں اور دروازے اکھڑ کر دور جا گرے اور محمد شیر ٹوانہ آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے محمد شیر کو ہسپتال منتقل کیا اور آگ پر قابو پایا، پولیس نے اس المناک واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ْ 
;
پراسرار دھماکہ، گھر منہدم ، ایک شدید زخمی پراسرار دھماکہ، گھر منہدم ، ایک شدید زخمی Reviewed by Khushab News on 9:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.