خوشاب میں مزید دوکانوں کی منظوری

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) میونسپل کمیٹی خوشاب کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئر مین سردار عامر حیات خان بلوچ منعقدہوا۔سابقہ اجلاس کی توثیق کی گئی اجلاس کے دوران کونسلر محمد شکیل طاہر قرار داد پیش کی ۔یو میہ ویجر پر کام کرنے والے 63سنٹری ورکرز کو مستقل کر نے کی قراداد منظور
www.khushabnews.com
 کی جائے جس پر ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر تے ہو ئے کہا کہ اگر عدالت انہیں مستقل کر دے ہم سب کو اعتراض نہیں ہو گا ۔کیونکہ ان کا کیس عدالت میں چل رہا ہے دوسری قرداد تصور حیات کونسلر نے پیش کی کہ میو نسپل کمیٹی خوشاب کی آمد ن میں اضافے کیلئے نیو لاری اڈا خوشاب کے اندر دوکانات بنا ئی جائیں وہ بھی متفقہ طور پر منظور کر لی جبکہ چیف آفیسر بلدیہ خوشاب راجہ ظہور نے معزز ممبران سے اجازت لی ریکوری میں مداخلت نہ کی جائے جس میں پانی کے بل دوکانات کے بقایا جات وہ بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔اس مو قع پر وائس چیئر میو نسپل کمیٹی خوشاب سردار عامر حیات خان بلوچ نے کہا کہ خوشاب ہمارا گھر ہے اس کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام تر کوشش کروں گا ۔انہو ں نے کہا کہ کونسلرز صاحبان تر قیا تی کامو ں کیلئے خصوصی گرانٹ جا ری ہو نے والی ہے اور پیپیر ورک پر کام جا ری ہے اور سنٹیس برانچ کیلئے منشری خریدنے کیلئے ٹنڈر جا ری ہو نیوالے ہیں انشاء اللہ گندگی کی نظر نہیں آئے ۔اجلاس میں چیئر مین بلدیہ خوشاب حاجی ملک محمد ایوب بھاء بھی موجود تھے
دنیا و آخرت کی کامیابی سنت رسول ﷺ میں مضمر ہے
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )امام احمد رضا کانفرنس کا انعقاد زیر اہتمام جماعت اہلسنت تحصیل خوشاب جامع مسجد بلال تحصیل والی میں کیاگیا کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پیر طریقت رہبر شریعت حضر ت علامہ نور المصطفیٰ رضوی نے کہا کہ سنت رسول ﷺ پر عمل پیر ا ہوکر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت کے علماء کرام نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت کے مسلک کے سربراہ امام احمد رضا خان بریلوی نے سب سے پہلے دوقومی نظریہ پیش کیاتھا ۔اسلام سے دوری کی وجہ سے امت مسلمہ مسائل میں گھر ی ہوئی ہے قیام پاکستان کا مقصد پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی سرپرستی اور ان کے حقوق کی حفاظت ہے آج مسلمانوں کو تفرقہ بازی کے ذریعے تقسیم کرکے غیر مسلم اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہیں جب تک ملک میں علماء کرام زندہ ہیں پاکستان کی حفاظت اور سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا آج ہمارے حکمران اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت قوانین میں ترامیم کی کوشش کررہے ہیں لیکن ناموس رسالت ﷺ پر ہماری جان بھی قربان ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے اپنے نبی ﷺ کی ناموس کیلئے سردی اور مشکلات کے باوجود دھرنا دیے ہوئے ہیں اور ملک بھر کے سنی مسلمان دھرنا دینے والوں کے ساتھ ہیں جب تک دھرنا دینے والوں کے مطالبات حکومت منظور نہیں کرتی اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔تقریب سے حضرت مولانا نصر اللہ نصر ،حضرت علامہ محمد ظفر الحق بندیالوی ،چوہدری محمد صفدر مسعود گورایہ ،محمد شاداب رضا،صاحبزادہ محمد صفدرشاہ گیلانی ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلعی سرپرست جماعت اہلسنت پیر امجد عزیز شاہ ،قاری محبوب الحسنین ،قاری امتیاز خان بلوچ ،علامہ فیض احمد سیالوی ،مولانا دلدار حسین رضوی ،مولانا غلام محمد رضوی ،مولانا قاری محمد ساجد ،قریشی کامل چشتی ،مولانا گل محمد نوری ،محمد اعجاز شاکر ی بھی موجود تھے ۔

 فوڈ اتھارٹی کے چھاپے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا دورہ خوشاب مختلف دکانداروں وارننگ جاری ،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خوشاب شہر کا دورہ کیاانہوں نے مٹھائی ،پان ،فلودہ اور دیگر دکانوں پر صفائی کا معیار چیک کیا صفائی کے ناقص انتظامات پر مختلف دکانداروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں میں اشیاء خوردونوش کو مکھیوں ،مچھروں اور دیگر حشرات اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈھانپ کر رکھیں اور ہاتھوں پر دستانے اور اپنے سروں کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ عوام کو معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے انہوں نے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
;
خوشاب میں مزید دوکانوں کی منظوری  خوشاب  میں  مزید دوکانوں کی منظوری Reviewed by Khushab News on 4:15:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.