ضلع خوشاب کی اہم خبریں

ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز کا ماہانہ اجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ ضلع خوشاب کا ماہانہ سالانہ اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالحمید سنبل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل بورڈ کرنل (ر) فضل الٰہی اُتراء ‘ محکمہ تعلیم‘ ڈاکخانہ جات ‘ سوشل ویلفیئر اور پولیس کے نمائندگان کے علاوہ سولجر بورڈ کے ویلفیئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلح افواج ‘ آرمی ‘ نیوی اور ایئر فورس کے ریٹائرڈ ملازمین ‘ بیوگان
www.khushabnews.com
 اور شہداء کے لواحقین کے مسائل کا جائزہ لیا گیا اور اُن کے حل کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فضل الٰہی اُتراء نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں 35ہزار ریٹائرڈ فوجی ‘ 6ہزار بیوگان اور شہداء کے 376لواحقین پنشن وصول کرتے ہیں۔ اُن کی فلاح و بہبود پر توجہ دینا اور اُنھیں مسائل سے نجات دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ریٹائرڈ فوجیوں بالخصوص معمر پنشنروں اور بیوگان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اجلاس میں پنشنروں کے مسائل حل کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور مطالبہ کیا گیا کہ رنگپور بگھور میں 400پنشنروں کو مقامی سطح پر پنشن حاصل کرنے کی سہولت مہیا کرنے کیلئے پوسٹ آفس قائم کیا جائے۔ سرکاری ملازمتوں میں مختص کیا جانیوالا ایکس سروس مین کے کوٹہ کی بھرپور انداز میں تشہیر کی جائے اور ان آسامیوں سے باقاعدہ ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کو آگاہ کیا جائے۔ اجلاس میں فوجی پنشنروں کو وصول کی جانیوالی نادرہ لائسنس فیس سے استثنیٰ اور پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دینے کے علاوہ جنرل پوسٹ آفس خوشاب میں پنشنروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پنشن کی ادائیگی کیلئے اضافی کاؤنٹر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کی جانب سے نامزد کئے جانیوالے ویلفیئر افسران کو تھانوں میں بھی ترجیح دی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب عبدالحمید سنبل نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

پاکستان میں شوگر کے ایک کروڑ مریض 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایک کروڑ سے زائد افراد ذیا بیطس کا شکار ہیں .شوگر کے مریض آرام دہ جوتے پہنیں،چینی ، کولڈڈرنکس اور سگریٹ چھوڑدیں.اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد عزیز چوہدری نے شوگر کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ سے زائد افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں ۔جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ،گردوں کے امراض اور آنکھوں کی بینائی متاثر ہونے جیسے امراض میں اضافہ ہو رہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے سروے کے مطابق ہر 30سیکنڈ کے بعد شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کی ٹانگ یا پاؤں کاٹا جاتا ہے ،جو کہ ہم سب کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ بہت سارے افراد شوگر کے ٹیسٹ نہیں کرواتے اور ان کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریض خاص طور پر آرام دہ جوتے پہنیں تنگ اور نئے جوتے کبھی بھی دن بھر نہ پہنیں کیونکہ شوگر بہت جلد پاوں پر اثر کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ چینی ،کولڈ ڈرنکس ،سیگریٹ نوشی کو ترک کرتے ہوئے روزانہ معمولی سیر ضرور کریں۔

آٹھ افراد زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد شدیدز خمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ آدھی کوٹ کے قریب ہوا جہاں اے سی بس نے ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی‘ حادثہ کے نتیجہ میں آدھی کوٹ کا رہائشی تیس سالہ ناصر جاوید ول علی محمد اور چک 25ایم بی کا رہائشی محمد جاوید ولد لیاقت شدید زخمی ہوا۔ دونوں زخمیوں کو فوری طو رپر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اُنھیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ دوسرا حادثہ نلی کے نواحی ڈیرہ کنڈان میں ہوا جہاں دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثہ میں چالیس سالہ مظفر خان ولد محمد خان ‘ 43سالہ شہر یار ولد محمد ادریس اور اکیس سالہ شازیہ بی بی زوجہ ممتاز زخمی ہوئیں۔ الائیڈ سکول جوہرآباد کے قریب سڑک پر پڑے ہوئے گڑھوں کے باعث جمپ لگنے سے پچاس سالہ خاتون رضیہ زوجہ محمد ادریس موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئیں۔ گروٹ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 23سالہ کامران ولد محمد افضل زخمی ہوا جبکہ موضع جوئیہ میں موٹر سائیکل کے پہیہ میں چار پھنس جانے سے بیس سالہ نوجوان نعیم عباس ولد زاہد عباس سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ تمام زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن 
کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ 

خواتین آگاہی سیشن
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )الفلاح سوسائٹی کے زیر اہتمام آواز پروگرام کے تحت آگاہی سنٹرمیں حقوق خواتین پر آگاہی سیشن ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الفلاح سوسائٹی کے زیر اہتمام آواز پروگرام کے تحت آواز آگاہی سنٹر میں حقوق خواتین پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسمیں سابق کونسلرزخواتین سمیت آواز ممبران خواتین نے بڑی تعدادمین شرکت کی پروگرام کے انعقادکا حصہ حقوق خواتین کو اْجاگرکرنا تھا 

لٹریسی سکولوں کا معائنہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )لیٹرسی پروجیکٹ منیجر شکیل نعمان کا مختلف لیٹرسی سکولز کا وزٹ اپنے وزٹ کے دوران اطمنان کا اظہار آنکے ہمراہ DOلیٹرسی رانا قمر عباس تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیٹرسی پروجیکٹ منیجر شکیل نعمان نے ڈی او لیٹرسی خوشاب رانا قمرعباس سمیت فیلڈموبلائزز محمد اسد و دیگر عملہ لیٹرسی خوشاب کے تحت چلنے والے سکولز کا وزٹ کیا اور زیر تعلیم بچوں سے بھی تعلیم کے حوالے سے بات چیت کی اور انکو درپیش مسائل بھی سنے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خانہ بدوش بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے موثراقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ بچوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیگے اس حوالے سے ڈی اولیٹرسی رانا قمر عباس نے کہا کہ ضلع خوشاب میں لیٹرسی ریٹ اپ کر نے کیلئے وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جنکی ضرورت ہے وزٹ ٹیم نے جوہرآباد الفلاح لیٹرسی سکول ہڈالی بائی پاس جو ہرآباد اور 50ایم بی کے سکولوں کا وزٹ کیا 

سموگ کا راج ، معمولات زندگی متاثر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب جو ہرآبادسمیت نواحی علاقوں سموگ کا راج روزمرہ زندگی کے معمولات مفلوج ہو کر رہ گئے سکولز کالجز کے طلباء طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے خوشاب جوہرآباداور نواحی علاقوں میں سموگ کا راج ہے جورات 9بجے کے بعد شدت اختیارکر لیتی ہے اور رات سے لیکر صبع گئے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے جسکی وجہ سے عام ٹریفک سمیت سکولز ،کالجز،طلباء طالبات کو شدیدمشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے ۔
;
ضلع خوشاب کی اہم خبریں ضلع خوشاب کی اہم خبریں Reviewed by Khushab News on 3:43:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.