آج کا اخبار

پولیو مہم بارے اجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کیلئے چلائی جانیوالی مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالحمید سنبل کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی امان اﷲ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران احسان کلیرہ‘ راؤ گلزار یوسف ‘ ڈپٹی ڈی او تعلیم الیاس باجوہ ‘ ڈی
www.khushabnews.com
 ایس پی ٹریفک سہیل اصغر سندھو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے سہہ روزہ قومی پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو پولیو ڈراپس پلانے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالحمید سنبل نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اُنھوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ضلعی محکموں کے افسران سمیت ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ محکمہ صحت کیساتھ تعاون کرے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے مہم کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر مفصل بریفنگ دی۔ 


ضلعی ویجی  لینس کمیٹی کی تشکیل نو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے ضلعی ویجی لینس کمیٹی کے نئے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا‘ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر خوشاب کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ ممبران میں ڈی پی او ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ‘ ڈسٹرکٹ اٹھارنی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر‘ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر‘ صدر ڈسٹرکٹ بار ‘ وائس چیئرمین ضلع کونسل ‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی خوشاب ‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی قائدآباد‘ نورپور‘ ہڈالی ‘ مٹھہ ٹوانہ‘س نوشہرہ ‘ اقلیتی ممبر ضلع کونسل اسحاق ناز ‘ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد‘ الطاف چغتائی‘ ملک محمد غضنفر وڈھل ‘ ملک گلباز اعوان شوگر ملز‘ عطاء اﷲ گنجیال ‘ ملک لعل خان ‘ جنرل سیکرٹری مزدور یونین ‘ احمد جان نمائندہ ورکر ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی خوشاب‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ای او آئی بی خوشاب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر خوشاب شامل ہیں۔ 


کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالحمید سنبل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بورڈ کے سیکرٹری احمد خان ‘ ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر فاروق احمد ‘ ڈاکٹر محبوب احمد فیضی سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیل کئے جانیوالے میڈیکل سٹوروں اور کلینکوں کے 16کیسز زیر بحث لائے گئے اور باہمی مشاورت سے پانچ کیسز کو ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر کیا گیا چار کیسز میں وارننگ دی گئی جبکہ سات کیسز زیر التواء رکھے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی عبدالحمید سنبل نے محکمہ صحت پر زور دیا کہ وہ عطائیت کے خاتمہ کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔ اُنھوں نے ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر کو ہدایت کی کہ وہ غیر معیاری ‘زائد المیعاد اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف موثر کاروائی کریں انسانیت کے یہ قاتل کسی بھی رورعایت کے مستحق نہیں۔


قصاب قانون کی گرفت میں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد میں ناغہ کے روز گوشت فروخت کرنیوالا قصاب قانون کی گرفت میں آ گیا‘ پولیس نے ویٹرنری ڈاکٹر ذیشان حیدر کی رپورٹ پر قصاب طارق کے خلاف سلاٹر کنٹرول ایکٹ 1962ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ طارق قصاب نے غلہ منڈی میں اپنی دوکان کھول رکھی تھی اور وہ ناغہ کے روز بھی گوشت فروخت کر رہا تھا اسے ویٹرنری ڈاکٹر نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔


ڈرائیور گرفتار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اے سی مسافر بس اور ٹرک کے ڈرائیور کو تیز رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ مہنگی پڑ گئی‘ پولیس نے اے سی بس کے ڈرائیور خالد محمود ساکن فیصل آباد اور ٹرک ڈرائیور عامر شہزاد ساکن اٹک کی خلاف زیر دفعہ 279ت پ الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور خالد محمود کو پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی احمد خان نے بندیال اڈا کے قریب جبکہ ٹرک ڈرائیور عامر شہزاد کو جوہرآباد پولیس نے سیم پل 39ایم بی کے قریب غیر محتاط ڈرائیونگ کا ارتکاب کرتے ہوئے پکڑا۔


ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دو افراد محمد فاروق ساکن وسطی شیر والی اور محمد علی ساکن پنجہ کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے بالترتیب بندوق بارہ بور اور پسٹل تیس بور برآمد کیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 


تحریک منہاج القران کی تنظیم سازی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 41 کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا‘ تنظیمی اجلاس منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں ضلعی صدر غلام رسول شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اتفاقِ رائے سے صوفی محمد ممتاز سروری قادری کو صدر ‘ مہر محمد بشیر کو ناظم ‘ محمد الطاف کو نائب صدر‘ محمد عزیز کو نائب ناظم‘ الحاج حافظ رشید احمد کو ناظم مالیات ‘ ملک محمد اقبال اعوان کو کوآرڈینیٹر وومن ونگ اور کاشف منیر چوہان کو ناظم نشر و اشاعت نامزد کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر غلام رسول شاہ نے عہدیداروں کو اُن کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور اُنھیں ہدایت کی کہ وہ مرکزی قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے مشن کی تکمیل کیلئے تحریک منہاج القرآن کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔


خواتین ووٹ بارے تقریب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آئندہ انتخابات میں خواتین کے ووٹ کا اندراج خصوصی مہم کو الیکشن کمیشن اور نادرہ کے تعاون سے کامیاب بنانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ ہر حلقہ اور گاؤں گاؤں ووٹ کے اندراج اور شناختی کارڈ کو یقینی بنانے کیلئے کام کا آغازکردیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار شاہ نواز خان نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ، انھوں نے کہا ضلع خوشاب میں خواتین کی نمائندگی کو موثر بنایا جائے گا ۔ اس موقع پر ثمینہ بلوچ نے بتایا کہ جن علاقوں میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا جائے گا ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ ان کا نتیجہ روک دیا جائے گا ۔ 2017کی انتخابی اصلاح کی ترمیم کے بعد جس حلقہ میں 10%سے کم خواتین کا ووٹ کاسٹ ہوگا اس حلقے کا نتیجہ روک دیا جائے گا ضلعی حکومت نادرہ اور مختلف سول سوسائٹیاں تنظیمیں ملکر خواتین کے ووٹ کے اندراج کی مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون کریں تاکہ آئندہ الیکشن میں خواتین بھرپور سیاسی عمل کا حصہ بن سکے ۔ اس موقع پر عقیلہ تبسم نے بھی خطاب کیا ۔


پوسٹ ماسٹر ریٹائر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈاکخانہ جوہرآباد کے پوسٹ ماسٹر ملک محمد علی اعوان اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے اُنھوں نے محکمہ ڈاکخانہ جات میں 35سال خدمات سرانجام دیں اور مختلف شہروں میں تعینات رہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ ڈاکخانہ جات کا ہر ملازم اُنھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ 
مخالفوں نے چراغ بالی کے بیٹے کو معاف کردیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بالی خاندان کی ایک اور 44سالہ دیرینہ دشمنی کاخاتمہ۔احمد خان اور خادم حسین کے ورثا نے معاف کردیا،دیگر برادریاں سبق سیکھیں،ظفربالی۔چراغ بالی خاندان کی ایک اور 44سالہ دیرینہ دشمنی کا خاتمہ ہو گیا ۔سیاسی وسماجی شخصیت ظفراﷲبالی کی امن پسندی کی ایک اور کوشش رنگ لے آئی ۔1972میں ملک چراغ بالی کے ساتھ لڑائی میں قتل ہونے والے دو افراد ملک احمد خان اعوان اور ملک خادم حسین بالی کے ورثا ء نے فی سبیل اﷲظفراﷲ بالی کے خاندان کومعاف کر دیا ۔صلح کی تقاریب دونوں مقتولین کے ورثاء کے گھروں پرہو ئیں۔ دونوں خاندانوں کے افراد بڑی گرم جوشی سے ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے ۔ اس موقع پر ظفراﷲبالی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دوسرے لوگ اور برادریاں بھی میری ان کاوشوں سے سبق سیکھیں اور عداوتیں اور نفرتوں کو دل سے نکال کر علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں۔برادیوں کے درمیان دشمنیوں میں سوائے مالی و جانی نقصان کے کچھ نہیں حاصل ہوتا۔
;
آج کا اخبار آج کا اخبار Reviewed by Khushab News on 7:51:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.