آج کا اخبار


امن کمیٹی کا اجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی جی عبدالحمید سنبل‘ بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں ‘ چیف افسران اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید میلاد 
www.khushabnews.com
النبیؐ کے پروگراموں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اور امن کمیٹی کے ممبران کو ہدایت کی گئی کہ ان پروگراموں کے پر امن انعقاد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بلدیاتی چیئرمینوں کو میلاد کے پروگراموں کے دوران عاشقانِ مصطفی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر امجد بشیر کا کہنا تھا کہ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ان مقدس ایام میں ہر کلمہ گو کی ذمہ داری ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ پروگراموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور اُن کے پر امن انعقاد کیلئے اپناتعاون کرے۔ 

سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اندھیر نگری چوپٹ راج کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیداد کی مان مانیوں سے سرکا ر کو کرڑوں روپے کا کا نقصان نورے والا تا خوشاب تک کارپٹ روڑبنانے میں مکمل ناقص میٹریل کا دیدہ دلیر ی سے ناقص میٹریل اور برساتی نالہ کا روڑہ استعمال کر رہا ہیے جب سے کام شروع ہو ا ہے کوئی محکمہ والا آدمی نے کبھی چیک بھی نہیں کیا اہالیان علاقہ وسماجی حلقوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف ،ڈایکٹر جنرل انٹی کرپشن ،ڈی سی اوخوشاب محتسب اعلی سے مطالبہ کیا کہ نورے والا تاخوشاب کارپٹ روڈمیں ناقص میٹریل استعمال کرنے وغیر معیارکارپٹ روڈکی تعمیر میں محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدادکا احتساب کرتے ہوئے انہیں انصاف نے غلط استعمال نہ کر سکے ۔

دیرینہ رنجش پر طالبعلم قتل
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کدھی کے گاؤں کوڑہ میں منظور احمد نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے گورنمنٹ ہائی سکول راجڑ کے ساتویں جماعت کے طالبعلم محمد جبار کو موت کی نیند سلا دیا۔ خوشاب پولیس نے مقتول کے والد سلطان احمد کی رپورٹ پر ملزمان منظور احمد اور خان محمد کیخلاف زیر دفعات 302اور 34ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈیڑھ سال قبل ملزم منظور کی بیٹی کو عمران نامی ایک نوجوان نے اغواء کیا تھا اور اُنھیں شبہ تھا کہ اغواء میں سلطان احمد اور اس کے گھر والوں کا ہاتھ ہے اس رنجش کی بنا پر گزشتہ روز منظور احمد اپنے ساتھی خان محمد کے ہمراہ آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر سلطان احمد کے ڈیرہ پر آیا اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد جبار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ 

پلازہ پر ناجائز قبضہ کا الزام
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک محمد فاروق اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ لیاقت علی نامی شخص نے ایک شاپنگ سنٹرراولپنڈی روڈ خوشاب پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے ۔مبینہ طور پر ایک شاپنگ سنٹر جوکہ راولینڈی روڈخوشاب پرواقع ہے اس شاپنگ سنٹر کی جگہ کے غلط اور جعلی کاغذات بنا کر لیاقت علی اور حسن علی پسران محمد علی نے قبضہ کیا ہوا ہے اور یہ غیر قانونی طور پر لوگوں کو ور غلاک اس جگہ کو فروخت کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں حالانکہ یہ کسی صورت میں فروخت نہیں ہو سکتی اور اس جگہ کا عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے عوام ہوشیار باش ،جو اس کو خرید کرے گا اْس کو عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا قانونی طور پر وہ فروخت نہیں کر سکتے اور نہ وہ اس جگہ کے مالک ہیں صرف ناجائز قابض ہیں جبکہ لاہو ہاۂ کورٹ کے آڈرز پر لیاقت علی ،محمد رشد ،محمد لیاقت انصاری ،اللہ دین انصاری ،ودیگر 40افراد کے خلاف ایف آئی آر زیر دفعات 458/380،324/342اور 148/149کے تحت درج کی گئی جس کی تفتیش میں پولیس مصروف ہے 

لاکھوں کی راہزنی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ہائی وے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پیل سے چند کلو میٹر دور جابہ موڑ پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ کٹھہ سگھرال پولیس نے ڈرائیور محمد عرفان کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک اُن کا سراغ نہیں ملا۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد عرفان اپنے بھائی کے ہمراہ نوشہرہ سے براستہ جابہ واپس اپنے گھر کٹھہ سگھرال جا رہا تھا کہ تین ڈاکوؤں نے اُسے روکا اور اس پر اسلحہ تان کر تین ہزار روپے اور اس کے بھائی سے 72ہزار روپے لوٹ لئے‘ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ڈاکوؤں نے وہاں سے گزرنے والی ہنڈائی ویگن کے مسافروں افتخار ساکن سوڈھی جے والی سے پانچ ہزار روپے‘ وقار شاہ سے پندرہ سو روپے‘ عبدالستار سے تیرہ سو روپے‘ قاسم علی شاہ سے 6700روپے‘ کی رقم بھی لوٹی۔ 

منڈی مویشیاں میں ناجائز وصولی 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)منڈی مویشاں خوشاب میں ٹھیکیدار ہوٹل کنیٹن ،فروٹ جوش ،ٹی سٹال وغیرہ کٹیل مینجمنٹ کمپنی سرگودھا ڈویثرن سرگودھا کی ملی بھگت سے  شیڈول سے زیادہ وصولی کی جار رہی تھی کیونکہ کٹیل مینجمنٹ آفس سٹال پر شیڈول آویزاں نہیں کیا گیا تھا ۔ مقامی صحافی محمد الیاس کھوکھر کی نشاندہی پر موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنز نے ناصر ولایت لنگڑیال نے وہاں پر موجود وزٹر رجسٹرڈ میں کاروائی رپورٹ لکھ دی اور شیڈول آویزں کرنے کی ہدایت کی جس کی وجہ سے شیڈول آویزں کیا گیا اور دکاندواں کو بھتہ خوروں سے نجات ملی تاحال بھتہ خوروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گی دکاندواں نے اسسٹنٹ کمشنز ناصر ولایت لنگڑیال اور سنیئر صحافی الیاس کھوکھر کوخراج تحسین پیش کی ۔

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع پیل سے کٹھہ سگھرال کے رہائشی ایک شخص ارسلان حیدر کا 43ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا‘ کٹھہ سگھرال پولیس نے ارسلان حیدر کی جانب سے قوی شبہ کے اظہار پر چکوال کی رہائشی ایک شخص محمد اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک مسروقہ سائیکل بازیافت نہیں ہوا۔ ایف آئی آر کے مطابق ارسلان حیدر اپنے موٹر سائیکل نمبری 6386پر کسی کام کی غرض سے گیا اور وہاں اُس نے اپنا موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھڑا کیا اور خود کسی دوست کے گھر چلا گیا۔ جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ علاوہ ازیںسبزی منڈی خوشاب کے قریب نامعلوم چوروں نے سرفراز ٹاؤن کے رہائشی ایک دوکاندار محمد نذیر کا 65ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری کر لیا‘ محمد نذیر نے سبزی کی دوکان بنا رکھی ہے گذشتہ روز وہ سبزی خریدنے کیلئے سبزی منڈی گیا اور اپنا موٹر سائیکل باہر کھڑا کیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ پولیس نے نامعلو خوشابم چوروں کیخلافمقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے۔اسکے علاوہ قائدآباد میں مسجد کے سامنے سے ایک نمازی غلام حبیب کا 35ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا‘ غلام حبیب نے اپنا موٹر سائیکل مسجد کے سامنے کھڑا کیا اور خود نماز پڑھنے چلا گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔قائدآباد پولیس نے غلام حبیب کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک مسروقہ موٹر سائیکل بازیافت نہیں ہوا۔ 

ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے دورانِ گشت ہموکہ موڑ کے قریب مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص محمد عثمان کھوکھر کو گرفتار کر لیا ملزم کی تلاشی کے دوران اُس سے تیس بور پسٹل برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے عثمان کھوکھر کی خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

خردبرد پر مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ پولیس نے چک نمبر44ایم بی کے رہائشی ایک شخص محمد حنیف کیخلاف امانت میں خیانت کی الزام میں زیر دفعہ 406ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ غلام سرور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم محمد حنیف نے غلام سرور سے سات برس قبل چار لاکھ 20ہزار روپے کی رقم بطور امانت حاصل کی تھی جو بعد ازاں واپس نہیں کی اور خورد بر دکر لی۔ 


ایک جاں بحق 8زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک کمسن بچے سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ قائدآباد میں نورپور موڑ کے نزدیک ہوا جہاں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں شادیہ کا رہائشی ڈاکٹر شوکت ولد چراغ دین جاں بحق ہوگیا‘ متوفی موضع چوہا میں پریکٹس کرتا تھا۔دوسرا حادثہ علی پٹرولیم کے نزدیک ہوا جہاں ایک رکشہ تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گیا‘ حادثہ میں تین افراد سولہ سالہ سکندر ‘ تیس سالہ عبدالرشید اور سولہ سالہ قمر زخمی ہوئے۔ سبزی منڈی خوشاب کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ایک رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 32سالہ منصور حسین ولد اﷲ دتہ اور سات سالہ بچی ایمان زہرا دُختر ربنواز زخمی ہوئیں۔ ہڈالی میں دو موٹر سائیکلوں کے خوفناک تصادم میں محلہ ٹوانیانوالہ ہڈالی کا رہائشی 32سالہ قیصر ولد محمد شریف شدید زخمی ہو گیا۔ مضروب قیصر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سی ایم ایچ سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے۔ دیگر تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 


 ن لیگ میں اختلافات ڈھونگ ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے راہنما ملک قاسم اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ کے مقامی قائدین نورا کشتی کے ذریعے عوام کو فریب دے رہے ہیں۔ فریب خوردہ عوام اب اُن کے کسی نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے مسلم لیگی قائدین کے نظریات اور پالیسیاں ایک ہیں اور اختلافات کا ڈھنڈورا پیٹ کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کے باعث وادی سون کی سڑکات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور بعض علاقوں میں تو سڑکوں کا وجود تک ختم ہو چکا ہے۔ پرائمری سکول عملی طور پر بند ہو چکے ہیں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں گھاس اُگ آئی ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع خوشاب کے عوام مسلم لیگی اکابرین کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔


یونیورسل چلڈرن ڈے پر تقریب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونیورسل آف چلڈرن ڈے کی مناسبت سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام میڈیکل سوشل سروسز پراجیکٹ کے تحت ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ اور انجمن بہبودِ مریضاں کے صدر ملک محمد اسلم اعوان نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں انجمن بہبودِ مریضاں کی جنرل سیکرٹری اُم فروہ ہمدانی ‘ سوشل ویلفیئر آفیسر نورپور شبانہ اجمل ‘ ماہر امراض بچگان ڈاکٹر خدا داد اور ہسپتال کے ایڈمن آفیسر عمار ملک بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ہسپتال کے شعبہ اطفال میں زیر علاج کمسن بچوں میں تحائف ‘ بسکٹ اور جوسز تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز مانگٹ کا کہنا تھا کہ بچے پاکستان کی روشن اور تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں اُن کی بہترین پرورش اور نگہداشت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ 


ڈی پی او کا مختلف برانچز کا معائنہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وقاص حسن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے ڈی پی او آفس کی مختلف برانچز کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی وغیرہ کو چیک کیا انھوں نے دفاتر کی صفائی کو مزید بہتر بنانے اور دفتر پولیس میں آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایت کی مزید براں دفتر میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی

;
آج کا اخبار آج کا اخبار Reviewed by Khushab News on 8:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.