جمعرات 23 نومبر 2017 کا اخبار


وادی سون میں صفائی مہم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنرتحصیل نوشہرہ ڈاکٹر محمد کلیم کے آفس میں نوشہرہ کی چھ یونین کونسلوں کے چئیرمینوں کے ساتھ دیہی صفائی مہم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے مشن کے مطابق دیہی صفائی مہم کے
www.khushabnews.com
 تحت تمام یونین کونسلوں کی گلیوں و نالیوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی مہم کا آغاز کیا ہے تما م چئیرمین اپنی اپنی یونین کونسلوں میں صفائی کی مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائے اس موقع پر یوسی اوچھالی حاجی ملک امجد اعوان،یوسی کفری ملک تیمور سلطان اعوان،یوسی کھبیکی ملک مختار اعوان،یوسی کھوڑہ ملک مشتاق اعوان اور یونین کونسل مردوال ملک ہادی بخش اعوان بھی موجود تھے ۔

الکرم فرینڈز کا اجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)الکرم فرینڈز انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر محمد آصف رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد جاویداقبال کھارا کے مطابق اجلاس میں قرار پایا کہ الکرم فرینڈز کے جملہ کارکنان ملک بھر میں امسال ربیع الاول کی تقریبات کو تحفظ ختم نبوت کے طور پر منائیں گے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الکرم فرینڈز کے زیر اہتمام وطن عزیز میں سینکڑوں محافل ترتیب دی جا چکی ہیں جن میں عوام الناس کو عقیدہ ختم نبوت سے آگاہی دی جائے۔

سپننگ ملز میں آگ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مظفر گڑھ روڈ پر حسنین سپننگ ملز کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ‘ آگ الیکٹرک سرکٹ شارٹ ہونے کے باعث
 لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے 3گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے نتیجہ میں گودام میں موجود روئی کی کئی گانٹھیں جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

سماجی کارکنوں کی ورکشاپ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے سماجی اداروں کے کارکنوں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سوشل ویلفیئر کمپلیکس جوہرآباد میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز مانگٹ ‘ سوشل ویلفیئر آفیسر ہما عزیز‘ سپروائزر فیاض حسین بلوچ‘ رقیہ عندلیب ‘ ارم شہزادی ‘ شمس الحق اور کلرک ملک سلیم کے علاوہ سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کے دوران سماجی اداروں کے نمائندوں کے مابین باہمی روابط کو فروغ دینے اور عوامی فلاحی کاموں کو مل جل کر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ‘ شرکائے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز مانگٹ نے کہا کہ سماجی تنظیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام تنظیموں کے مابین ہم آہنگی ضروری ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ نجی تنظیمیں مل جل کر کام کریں اور اپنی کارکردگی رپورٹس باقاعدگی سے سوشل ویلفیئر آفس میں پہنچائیں۔ 

دوشیزہ اغوا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نسیم کالونی جوہرآباد سے ایک شخص خان محمد ولد عزیز الرحمن ترکھان نے اپنے ساتھیوں عمران‘ نذیراں زوجہ عزیز الرحمن اور اس کی بیٹی طاہرہ بی بی کی معاونت سے محمد رمضان کی 17سالہ بیٹی زینب بتول کو اغواء کر لیا‘ سٹی پولیس جوہرآباد نے محمد رمضان کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 365ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق زینت بتول نجی سکول میں داخلہ لینے کیلئے گئی جب واپس آ رہی تھی تو راستہ میں ملزمان نے اُسے زبردستی رکشے پر بٹھایا اور ساتھ لے کر چلے گئے۔ 

پولیس ملازمین میں تقسیم انعامات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بہترین کارکردگی کے حامل پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب تقسیم انعامات ڈی پی او آفس جوہرآباد میں منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او خوشاب نے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سرانجام دینے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس ملازمین میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اُنھوں نے اے ایس آئی رانا سبطین ‘ہیڈ کانسٹیبل سہیل ‘ کانسٹیبل محمد اسلم اور کانسٹیبل امیر معاویہ کو پانچ ‘ پانچ ہزار روپے کے کیش پرائزز اور اسناد دیں۔ 

میلاد مصطفی کانفرنس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مرکزی جامع مسجد غوثیہ بلاک نمبر14میں 49ویں میلادِ مصطفی کانفرنس آج 23نومبر بروز جمعرات آٹھ بجے صبح محفل درود و پاک سے شروع ہو گی۔ کانفرنس کی صدارت درویش اہلسنت حضرت مولانا حافظ جان محمد گولڑوی کریں گے۔ اس ایمان افروز محفل میں علامہ مفتی عبدالحمید چشتی آف خانیوال‘ قاری جان محمد گولڑوی ‘ علامہ محمد اشرف سیالوی اور صاحبزادہ حافظ محمد احمد چشتی سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالیں گے۔ جبکہ معروف نعت خوان احمد اقبال مدنی اور حافظ عبدالنبی گولڑوی ثناء خوانی کریں گے۔ اس موقع پر ہزاروں عاشقانِ مصطفی میں وسیع پیمانے پر لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ 

ضلع کو نسل میں کرپشن
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)انٹی کرپشن پولیس جوہرآباد کی چھاپہ مار ٹیم نے مجسٹریٹ حسین احمد انور کی سربراہی میں ضلع کونسل کی اکاؤنٹس برانچ میں چھاپہ مار کر ڈرافٹسمین غلام ربانی کو چھ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا‘ انٹی کرپشن پولیس کو ایک ٹھیکیدار حسنین زاہد شاہ نے شکایت کی تھی کہ ملزم کو اُس سے بل پاس کرانے کیلئے چھ ہزار روپے مانگ رہا ہے جس کے نتیجہ میں انٹی کرپشن جوہرآباد کے سرکل آفیسر میاں محسن اقبال نے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔

گیدڑوں کے رونے سے شیر نہیں ڈراکرتے
خوشاب نوز ڈاٹ کام)لیگی ترقیاتی منصوبوں کی مثال 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی،وارث کلو ،خالد اعوان۔ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان،ایم پی 
اے ملک محمدوارث کلو اور ملک خالد اعوان نے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے گیدڑوں کے چیخنے سے شیر کبھی خوف زدہ نہیں ہوتا ۔میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے ۔اپنے قائد و لیڈر کو آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر وزیر اعظم کے عہدے پر فائز کرینگے ۔ نواحی گاؤں میکن میں عزیز شہبازی سگو کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں کی پچھلے 70 سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ۔تھل میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے ۔

مضر صحت گوشت تلف خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مضر صحت گوشت لے جانے والی گاڑی پر پولیس اور ویٹرنری ڈاکٹر کا چھاپہ، اڑھائی من گوشت تلف کر دیا گیا ۔مضر صحت گوشت لے جانے والی گاڑی پر پولیس اور ویٹرنری ڈاکٹر کا چھاپہ، اڑھائی من گوشت تلف کر دیا گیا ۔ویٹرنری آفیسر کامران اشرف کو اطلاع ملی کہ محمد طارق مادہ بھینس کا گوشت ڈالہ میں لیکر جارہا ہے جس پر ویٹرنری ڈاکٹر نے پولیس کے ہمراہ ریڈ کر کے گوشت قبضہ میں لے لیا اور پیڑول چھڑک کر آگ لگاکر تلف کردیا جبکہ پولیس نے قصاب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
;
جمعرات 23 نومبر 2017 کا اخبار جمعرات 23 نومبر 2017 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 9:26:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.