متحدہ مجلس عمل کی جلد از جلد بحالی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسلامی نظام کے نفاذ تک مسائل حل نہیں ہونگے‘ لیاقت بلوچ۔متحدہ مجلس عمل کی جلد از جلد بحالی کے لئے کوشاں ہیں‘جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی جلد از جلد
www.khushabnews.com
 بحالی کے لئے تمام دینی جماعتیں خلوصِ نیت کے ساتھ کوشاں ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ جب تک وطن عزیز میں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں ہوتا اس وقت تک ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے رہنما رانا مہدی حسن کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر ضلعی امیر حافظ فداء الرحمن‘ نائب امیر ملک تنظیر الحسن اعوان اور جنرل سیکرٹری رانا زاہد محمود بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ لبرل جماعتیں نہیں چاہتیں کہ مذہبی قوتیں برسر اقتدار آئیں، تمام دینی قوتوں کو متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا اور 2018ء کے عام انتخابات میں ایم ایم اے پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
;
متحدہ مجلس عمل کی جلد از جلد بحالی متحدہ مجلس عمل کی جلد از جلد بحالی Reviewed by Khushab News on 7:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.