طلبا تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں، ملک اسحاق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شاندار کارکردگی پر طلباوطالبات میں وظائف کے چیک تقسیم،پرائمری سکول شاہ پور میں تقریب‘ طلبہ اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں‘ ڈپٹی ڈی ای او،گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ پور کے25طلباوطالبات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 2لاکھ 40ہزار روپے
www.khushabnews.com
 کے چیک تقسیم کر دیئے گئے‘اس حوالے سے سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک اسحاق اعوان‘ اے ای او عمران حیدر شاہ‘ ہیڈ ماسٹر ریاض چدھڑ‘ حاجی اسحاق‘ تنویر اظہر‘ ضیاء شاہد اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔ چیک تقسیم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ملک اسحاق اعوان نے کہا کہ طلبا و طالبات اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں تاکہ وہ مستقبل میں بھی کامیابیاں حاصل کر سکیں۔ اساتذہ بھی معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، وظائف حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں ام لیلی، احتشام حیدر، مدثر علی، ماہ نور اور دیگر شامل ہیں۔
;
طلبا تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں، ملک اسحاق اعوان طلبا تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں، ملک اسحاق اعوان Reviewed by Khushab News on 7:37:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.