پی ایم اے الیکشن، یہ کیا ہورہا ہے؟

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر اجمل ندیم نیازی کی جانب سے انتخابی شیڈول کے اجراء کے بعد دو ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک اُمیدواروں کی جانب سے چلائی جانیوالی انتخابی مہم سست روی کا شکارہے۔ پی ایم اے کے ڈیسنٹ 
www.khushabnews.com
گروپ ابھی تک ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے اُمیدواروں کی حتمی نامزدگی کا فیصلہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ جبکہ پروگریسو گروپ کی جانب سے صدر کے عہدہ کیلئے ڈاکٹر محمود احمد زبیری اور جنرل سیکرٹری کیلئے ڈاکٹر فضل الرحمن نیازی کو انتخابی میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیسنٹ گروپ کی جانب سے صدر کے عہدہ کیلئے ڈاکٹر قاضی آصف محمود اور ڈاکٹر عبید اﷲ نیازی جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے ڈاکٹر مختار سرور نیازی اور ڈاکٹر شاہین میو کے نام زیر غور رکھے جا رہے ہیں غالب امکان یہ ہے کہ صدر کیلئے ڈاکٹر عبید اﷲ نیازی اور جنرل سیکرٹری کیلئے ڈاکٹر شاہین خان میو کو اُمیدوار نامزد کیا جائے گا۔ تاہم گروپ کے اکابرین نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ پی ایم اے کی انتخابی معرکہ آرائی میں بڑی تعداد میں نئے بھرتی ہونیوالے ینگ ڈاکٹرز کا کردار کلیدی ہے۔ چونکہ پروگریسو گروپ کی جانب سے جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے ینگ ڈاکٹرز یونائٹیڈ گروپ سے اُمیدوار لیا گیا ہے اس لئے ینگ ڈاکٹر یونائٹیڈ گروپ نے اپنا وزن پروگریسو گروپ کے پلڑے میں ڈالتے ہوئے اس گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیاہے۔ چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر اجمل ندیم نیازی نے بتایا ہے کہ یکم دسمبر کو عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کی وجہ سے پی ایم اے کے انتخابی شیڈول میں معمولی ترمیم کی گئی ہے۔ اب اُمیدوار کاغذات نامزدگی یکم دسمبر کی بجائے 30نومبر کو داخل کرائیں گے۔ دیگر انتخابی شیڈول تبدیل نہیں کیا گیا۔ 
;
پی ایم اے الیکشن، یہ کیا ہورہا ہے؟ پی ایم اے الیکشن، یہ کیا ہورہا ہے؟ Reviewed by Khushab News on 5:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.