جوہرآباد کے ڈاکٹر ایک بار پھر احتجاج کے لیے سڑکوں پر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری پالیسی کیخلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ہسپتال کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت پی ایم اے ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر محمود احمد
www.khushabnews.com
 زبیری ‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر راجہ غنی مسعود عالم نے کی۔ مظاہرین نے ہسپتالوں کی نجکاری کے فیصلہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت اس ناروا فیصلہ کو فی الفور واپس لے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر محمود احمد زبیری نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیکے پر نجی کمپنیوں کے حوالے کرنا غریب عوام کو صحت کی سہولیات سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پرائیویٹائزیشن کی پالیسی پر عملدرآمد کی بھرپور مزاہمت کرے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ غنی مسعود عالم نے کہا کہ ہسپتالوں کی نجکاری کے عمل سے صرف عام شہری ہی نہیں ہسپتال میں تعینات میڈیکل‘ پیرا میڈیکل و نرسنگ سٹاف بھی متاثر ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کرتی لیکن سرکاری ہسپتالوں کو نجی شعبوں کی تحویل میں دے کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو پی ایم اے کے پلیٹ فارم سے احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔ 
;
جوہرآباد کے ڈاکٹر ایک بار پھر احتجاج کے لیے سڑکوں پر  جوہرآباد کے ڈاکٹر ایک بار پھر احتجاج کے لیے سڑکوں پر Reviewed by Khushab News on 8:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.