ضلع خوشاب بارے اہم فیصلہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن ضلع خوشاب میں گروپ بندی کا نوٹس لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما حمزہ شہباز شریف کو مسلم لیگی اکابرین کے مابین پائے جانیوالے اختلافات ختم کرانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ حمزہ شہباز شریف نے 
www.khushabnews.com
مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے دونوں گروپوں کو ایک میز پر بٹھانے کیلئے عنقریب اُنھیں لاہور بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اُنھیں آگاہ کیا تھا کہ ضلع خوشاب میں گروپ بندی کے باعث مسلم لیگ ن کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس لئے دونوں گروپوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ضروری ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی کو ذمہ داری سونپی تھی کہ وہ دونوں دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جس پر ڈاکٹر غوث محمد نیازی کا کہنا تھا کہ وہ خود ایک فریق ہیں اس لئے دونوں گروپوں کو یکجا کرنا اُن کیلئے ممکن نہیں۔ جس کے بعد حمزہ شہباز شریف نے خود دونوں گروپوں کو متحد کرنے کا فیصلہ کیا۔ 
;
ضلع خوشاب بارے اہم فیصلہ ضلع خوشاب بارے اہم فیصلہ Reviewed by Khushab News on 5:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.