اداروں سے ٹکراو کی پالیسی کو ناکام بنادینگے

خوشاب نیوزڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے صدرتسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ،ن لیگ کی گریٹر پنجاب بنا نے کی سازش ناکام بنا دیں گے اور اداروں کو آپس میں نہیں ٹکرانے دیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اورمحافظ رہے گی ۔خوشاب 
www.khushabnews.com
میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پرڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی ظل حسنین نے کہا کہ ہم 5دسمبر کو اسلام آبا دکے پارٹی جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے اور پارٹی کا یوم تاسیس 30نومبر کو پرجوش طریقہ سے منائیں گے۔ اجلاس میں ڈاکٹر نعیم صادق، مرزانیا ز بیگ، گوہر جمال طوسی،رخسانہ علی ڈویژنل صدر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین سمیت عہدیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،او راس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی کو سرگودھا ڈویژن کی مظبوط پارٹی بنا یا جا ئیگا ،اجلاس کے اختتام پر پیپلزپارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالباسط راجڑ کی نانی کے انتقال پر انکی مغفرت کی دعا کی گئی۔
;
اداروں سے ٹکراو کی پالیسی کو ناکام بنادینگے اداروں سے ٹکراو کی پالیسی کو ناکام بنادینگے Reviewed by Khushab News on 6:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.