پیپلز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کی قیادت پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق اور جنرل سیکرٹری حاجی مرزا نیاز بیگ نے کی۔
www.khushabnews.com
 مظاہرین نے بڑے بڑے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کیخلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی توانائیاں غریبوں کو ریلیف دینے اور مہنگائی کے عفریت پر قابو پانے کی بجائے مسلم لیگی قیادت کو تحفظ دینے پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی کے سبب اشیائے خورد و نوش صارفین کی قوت 
خرید سے باہر ہو چکی ہیں اور کم آمدنی والے افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری حاجی مرزا نیاز بیگ نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کی محافظ ہے اگر حکمرانوں نے اپنی غریب کش پالیسیاں تبدیل نہ کیں تو پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاجی کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔ اُنھوں نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
;
پیپلز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ پیپلز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ Reviewed by Khushab News on 10:36:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.