پی ٹی آئی کی اصل طاقت نوجوان ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی عہدیداروں میں نوٹیفکیشن کی تقسیم کے حوالے سے ایک اہم تقریب تحریک انصاف کے ضلعی دفتر جوہرآباد میں منعقد ہوئی جس میں انصاف یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر سردار حیدر علی بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں
www.khushabnews.com
 پی ٹی آئی کے عہدہداروں و کارکنوں کی علاوہ انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈویژنل صدر حیدر علی نے انصاف یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر مختار خان بلوچ ‘ سینئر نائب صدر احتشام الحق اعوان‘ نائب صدر ملک فخر اقبال ٹوانہ‘ محب حسین بھٹی ‘ جنرل سیکرٹری اختر حسین لنگڑیال ‘ سیکرٹری اطلاعات جنید خان ‘ فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عبدالواحد ‘ تحصیل خوشاب کے صدر علی حسین کاظمی‘ تحصیل قائدآباد کے صدر حسن شیر ‘ تحصیل نورپورتھل کے صدر عابد بگھور اورتحصیل نوشہرہ کے صدر ملک واجد میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر سردار حیدر علی بلوچ نے نو منتخب عہدیداروں کو اُن کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور اُنھیں ہدایت کی کہ وہ اپنی توانائیاں یوتھ ونگ کو منظم ‘ فعال بنانے اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے بروئے کار لائیں۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طاقت کا اصلی سر چشمہ نوجوان ہیں اس لئے سرزمین وطن پر سیاسی تبدیلی لانے کیلئے نوجوانوں کے کردار کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ 
;
پی ٹی آئی کی اصل طاقت نوجوان ہیں پی ٹی آئی کی اصل طاقت نوجوان ہیں Reviewed by Khushab News on 8:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.