قحبہ خانے پر چھاپہ دو خواتین سمیت 3گرفتار 2فرار

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد پولیس نے حویلی اعظم والی میں مبینہ طور پر چلنے والے قحبہ خانے پر اچانک چھاپہ مار کر قحبہ خانے کی نائیکہ رُخسانہ ا
www.khushabnews.com
س کے خاوند رستم اور مسماۃ نسیم دُختر محمد یوسف مسلم شیخ ساکن جھال چکیاں کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان محمد سلیم اور اس کا ایک ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے پانچوں ملزمان کے خلاف زیر دفعات 371 AB ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ حویلی اعظم والی میں فحاشی کا اڈا چل رہا ہے جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت تین افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ محمد سلیم اور اس کا ساتھی موٹر سائیکل نمبری KBL 3601 پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
;
قحبہ خانے پر چھاپہ دو خواتین سمیت 3گرفتار 2فرار قحبہ خانے پر چھاپہ دو خواتین سمیت 3گرفتار 2فرار Reviewed by Khushab News on 9:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.