مسلح ڈکیتی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آدھی سرگل کے قریب چار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چراغ کالونی جوہرآباد کے رہائشی ٹرک ڈرائیور محمد حفیظ اور 
اسکے ساتھی سے گیارہ ہزار تین سو روپے کی نقدی ‘دو ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اورگاڑی کے کاغذات چھین لئے اور فرار ہو گئے۔ نورپورتھل پولیس نے ڈرائیور حفیظ کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر 
www.khushabnews.com
دی ہے تاہم ابھی تک ڈاکوؤں کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد حفیظ اپنے ٹرک نمبری KBL 5661 پر لکڑی لوٹ کر کے قائدآبادسے کوٹ بھائی خان جا رہا تھا کہ آدھی سرگل کے قریب ڈاکوؤں نے اُسے روکا اور اس پر اسلحہ تان کر نقدی‘ موبائل اور گاڑی کے کاغذات چھین لئے۔ 
;
مسلح ڈکیتی مسلح ڈکیتی Reviewed by Khushab News on 10:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.