جرائم کے خاتمے کی خاطر عوام پولیس کا ساتھ دے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اختر عباس نے کہا ہے کہ جرائم کو جڑوں سے اُکھاڑنا‘ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور قیام امن پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں ہر طبقہ فکر کے افراد کو پولیس کیساتھ اپنا تعاون کرنا چاہیے۔ پولیس عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار شہدائے پولیس سٹیڈیم بالمقابل ڈی پی او آفس
www.khushabnews.com
 جوہرآباد میں منعقدہ کھلی کچہری میں خطاب کے دوران کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر محمداختر عباس ریجنل پولیس آفیسرسرگودھان کو ضلع خوشاب آمد پرپولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی ۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ منعقد کی جس میں گرفتاری مجرمان اشتہاری وعدالتی مفروران کو یقینی بنانے ،زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے ،آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری ہدایت پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے ، نیشنل ایکشن پلان ، اشتہاری مجرمان کی جائیداد قرقی کروانے کی ہدایت کی اور عوام الناس کے ساتھ بہتر سلوک کرنے ، خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کی گئی۔بعدا زاں دفتر پولیس جوہرآباد کے سامنے شہدا پولیس گراؤنڈ میں کھلی کچہری منعقد کی گئی اس موقع پروقاص حسن ڈی پی او خوشاب ،دیگر پولیس افسران ،معززین اور عوام الناس کی کشیر تعداد بھی موجود تھی انہوں نے عوام کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوں اور شکایات پر برموقع احکامات صادر فرمائے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ اور عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ بعد اختتام کھلی کچہری آر پی او نے ضلع ہذا کے مختلف مقدمات میں برآمد کی گئی رقم مبلغ22لاکھ روپے اْن مقدمات کے مدعیوں کے حوالے کئے ۔پولیس افسران و ملازمان کو اچھی کارکردگی دیکھانے پر اْن کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔نوشہرہ وادی سون سے ہمارے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کے مطابق ریجنل پولیس افسرسرگودھا ڈاکٹر اختر عباس نے تھانہ نوشہرہ کا دورہ کیا انہوں نے فرنٹ ڈیسک مال خانہ اور ریکارڈ کا معائنہ کیا تھانہ کے ملازمین اور پولیس افسران سے گفتگو کرتے
 ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے ہمیں دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے ہیں جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس گشت کو مذید فعال بنایا جائے ان کے ہمراہ ڈی پی او خوشاب وقاص حسن ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن بھی تھے انہوں نے ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کی ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کو سراہا اور کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کا بہتر ذریعہ ہے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوتے ہی اس سے قبل تھانہ کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
;
جرائم کے خاتمے کی خاطر عوام پولیس کا ساتھ دے جرائم کے خاتمے کی خاطر عوام پولیس کا ساتھ دے Reviewed by Khushab News on 7:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.