سمیع الحق اعوان کی کاوشیں رنگ لے آئیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب کے زیراہتمام کرکٹ چیمپئن شپ کروانے کا اعلان۔ یوتھ ممبر ضلع کونسل خوشاب ملک سمیع الحق اعوان نے کہا ہے کہ چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک نے ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کی منظوری دیدی۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرپرسن
www.khushabnews.com
 ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک نے ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کی منظوری دیدی ہے۔ چیمپئن شپ کا 24 نومبر سے آغاز ہو گا جو 24دسمبر تک جاری رہے گی۔انتظامی کمیٹی کے کنونیئر یوتھ ممبر ضلع کونسل سمیع الحق اعوان ہونگے جبکہ ممبران میں یوسی چیئرمینز ملک ہادی بخش، ملک طارق پنجہ‘ ڈی او فنانس اور ٹی او آئی اینڈ ایس شامل ہیں۔ملک سمیع الحق اعوان نے مزید کہا کہ ضلع خوشاب کے تمام ہارڈ بال کرکٹ کلبوں سے گزارش ہے کہ وہ اس میں بھر پور شرکت کریں۔
;
سمیع الحق اعوان کی کاوشیں رنگ لے آئیں  سمیع الحق اعوان کی کاوشیں رنگ لے آئیں Reviewed by Khushab News on 9:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.