مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں سے پریشان ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چیئر مین سٹینڈ نگ کمیٹی خوراک وزراعت و ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ عام آدمی کی تر قی و خوشحالی کے مخالف اور چور دروازے سے اقتدار تک پہنچنے والے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کر ر ہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے علی ٹاؤن میں
www.khushabnews.com
 سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کی باشعور عوام مسلم لیگ ن کے سا تھ ہے اور مخالفین ملک کی تر قی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف تر ین منصوبے دیکھ کر پریشان ہیں کیو نکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر تر قیاتی منصوبو ں پر صرف کی جارہی ہے ۔ایم این اے ملک شا کر بشیر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن چٹا ن کی طرح مضبوط ہے مسلم لیگی ورکرز نواز شریف اور شہباز شریف سے دل وجان سے محبت کر تے ہیں ۔بعدازاں انہو ں نے محلہ جھوک بادشاہا ں اور رسول آباد کی معروف شخصیت حاجی محمد اعظم اور محمد اکبر کے عشائیہ میں شرکت کی اور وہا ں پر اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت میا ں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف نے تعلیمی تر قی کی بنیاد پر ہمارے ضلع کو یو نیو رسٹی آف خوشاب کا تحفہ دیا ہے جس سے ہما رے ضلع کے نو نہار طلباء بچے اور بچیا ں ا علیٰ تعلیم حاصل کر سکیں فؤگے۔ اس مو قع پرچیئر مین یونین کونسل دئیوال ملک امیر حیدر سنگھا،ملک شکیل بشیر اعوان ،سابق ناظم ملک پرویز اعوان پدھراڑ، ملک اشرف اعوان پی اے ملک شاکر بشیر اعوان ،ممبر ضلع کونسل چوہدری ولیم ناز،نمبر دار ملک عظمت اللہ مدھوال ،ملک اشرف ملوال ،ڈاکٹر شیر محمد ،ملک فخر حسین اعوان ،ملک قربان اعوان ،ملک اسلم ربانی،محمد سلطان گولڈن،خواجہ محمد باسط،ملک رضوان نائچ،عثمان ربانی،محمد اقبال کاہانہا،ملک آصف سعید اعوان ،مولانا ارشد خان بلوچ ، کونسلرز مہر محمد سعید،محمد ریا ض لاملی،حاجی محمد ریا ض، چوہدری عبدالمنان،محمد سلطان اعوان شاہد ریحان ،قاری عبدالباسط،ملک ربنواز چدھڑ،ملک امیر نسواسی ،سابقہ کونسلر ملازم حسین چٹھہ ،سابق نائب ناظم ملک احمد نواز بھی موجود تھے
;
مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں سے پریشان ہیں مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں سے پریشان ہیں Reviewed by Khushab News on 3:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.