علاقائی تعمیر و ترقی ہمارا منشور ہے، شاکر بشیر اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چیئرمین قائمہ کمیٹی خوراک و زراعت و ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ خوشاب شہر کے عوام کی خدمتاور علاقائی تعمیرو ترقی ہمارا سیاسی منشور اور قائد میاں نواز شریف کا وژن ہے۔ مسلم لیگ ن اور انکی قیادت کی پہنچان اعلیٰ سیاسی اقدار کا فروغ
www.khushabnews.com
 ہے۔ ن لیگی قائدین نے قیام امن اور بحرانوں کے خاتمہ کیلئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ وہ خوشاب شہر کے محلہ عظمت آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سردار علی خان‘ ملک عظمت مدھوال‘ ملک شکیل بشیر اعوان‘ چوہدری عبدالمنان ‘ ملک ظفر حسین اعوان‘ ملک عمران بشیر اعوان‘ ملک قربان اعوان‘ کونسلر حاجی محمد ریاض‘ کونسلر ملک سلطان اعوان‘ سابق کونسلر مہر محمد اقبال سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھے۔ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ وطن عزیز میں سیاسی فسادی قوتیں اپنے غیر آئینی اقتدار کے حصول کیلئے ملک و قوم کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہی ہیں۔ قبل از وقت الیکشن کی بات کرنیوالوں کو تیز رفتار ترقی پر تکلیف ہو رہی ہے۔ جھوٹ اور الزام تراشی کرنیوالوں
 کو عوام کی فلاح سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ عوامی خدمت سے عاری سیاستدانوں نے ملک و قوم کو وقت ضائع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے تحفظ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی تعمیرو ترقی کا دوسرا نام نواز شریف ہے۔ مسلم لیگ ن اور اس کے قائدین نے ہمیشہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد اور تعمیرو ترقی کے حوالے اقدامات اٹھائے ہیں اور جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر ایم این اے نے سوئی گیس اور بجلی سے محروم علاقوں کو سوئی گیس بجلی کی فراہمی ‘ سڑکوں اور پی سی سی سلیب سمیت دیگر مسائل کے حل کرنے کیلئے بھی اعلانات کئے۔ 
;
علاقائی تعمیر و ترقی ہمارا منشور ہے، شاکر بشیر اعوان علاقائی تعمیر و ترقی ہمارا منشور ہے، شاکر بشیر اعوان Reviewed by Khushab News on 9:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.