ڈیڑھ کروڑ کے منصوبے کا افتتاح

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد کے نواحی علاقوں رحمت کالونی‘ اعوان ٹاؤن اور بولہ ڈیرہ جات کے مکینوں کو گیس کی سہولت مہیا کرنے کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا‘ افتتاحی تقریب میں قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان نے بطور مہمانِ خصوصی سرکت کی۔ 
www.khushabnews.com
تقریب میں مسلم لیگی کارکنوں و عہدیداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات بتدریج عوام تک منتقل ہو رہے ہیں انشاء اﷲ ضلع خوشاب بالخصوص قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 کا کوئی بھی علاقہ سوئی گیس کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔ 

;
ڈیڑھ کروڑ کے منصوبے کا افتتاح ڈیڑھ کروڑ کے منصوبے کا افتتاح Reviewed by Khushab News on 6:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.