شاکر بشیر کے اعزاز میں گرینڈ تقریب کا اعلان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کا اجلاس انجمن کے صدر محمد عثمان جنجوعہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی
کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان کی جانب سے جوہرآباد کے بازاروں کی کارپٹ روڈ کی تعمیر کیلئے چار کروڑ روپے کی گرانٹ کی فراہمی پر اظہارِ تشکر 
www.khushabnews.com
کیا گیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ محکمہ ہائی وے اس منصوبہ کو فی الفور مکمل کرائے گا۔ کیونکہ جوہرآباد کے بازاروں کی سڑکات کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملک شاکر بشیرا عوان نے انجمن تاجران کی استدعا پر چار کروڑ روپے کی گرانٹ مہیا کر کے جوہرآباد کے تاجروں کے اہم مسئلہ کو حل کر دیا۔ مین بازار کی سڑکات کی تعمیر و توسیع میں بھرپور دلچسپی لینے پر ملک شاکر بشیر اعوان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سڑکات کے تعمیراتی کام کے آغاز پر انجمن تاجران کی جانب سے ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی۔ جبکہ کام کی تکمیل کے بعد بھی ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جوہرآباد ناصر ولایت لنگڑیال کی طرف سے دوکانداروں کو دس ہزار تا پچاس ہزار روپے جرمانے کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ جوہرآباد کے تاجروں کیساتھ ہونیوالی اس ناانصافی کے عمل کو ختم کیا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انجمن تاجران جوہرآباد کے وفد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب سے ملاقات کر کے اُنھیں اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔ 

;
شاکر بشیر کے اعزاز میں گرینڈ تقریب کا اعلان شاکر بشیر کے اعزاز میں گرینڈ تقریب کا اعلان Reviewed by Khushab News on 8:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.