وادی سون کی خبریں

امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے ، ڈی پی او خوشاب 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع بھر سے جرائم کا خاتمہ اور امن وامان قائم کرنا اولین ترجیح ہے معمولی نوعیت کے خاتمے مل بیٹھ کر سلجھا لینا چاہیے ان 
خیالات کا اظہار ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے وادی سون کے نواحی قصبہ کٹھوائی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں
www.khushabnews.com
 نے کہا کہ پولیس ملاز مین حقیقی معنوں میں عوام الناس کے خادم بن کر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اخلاقی جرات کرکے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں اپنی جائزشکایات بلا جھجک تھانوں میں تعینات فرنٹ ڈیسک کے اہلکار کو درج کرائیں جن پر فوری کاروائی ہوگی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے گزشتہ دنوں ڈاکووں کو گرفتار کیا گیا ہے ان سے برآمدکی گئی رقوم متاثرہ افراد کو بلوا کر ان کے حوالے کردی گئی ہے بعد ازاں سائلین نے اپنے انفرادی مسائل کے بارے تحریری درخواستیں دیں جن پر ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے اس موقع پر ڈی ایس پی ملک طارق ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ عنایت اللہ فرنٹ ڈیسک انچارج ملک یاسر اعوان اور ایس ایچ او نوشہرہ اسد عباس خان اور پولیس کی نفری موجود تھی۔


ماڈل سکول کھبیکی میں  یوم والدین کی تقریب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گورنمنٹ ماڈل سکول کھبیکی میں یوم والدین کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او ملک احسان احمد تھے انہوں نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کا خاص رکھنا ہے مجھے خوشی ہے کہ ہم نے گورنمنٹ سکولوں کا کھویا ہوا اعتماد بحال کردیا ہے اب گورنمنٹ سکولوں میں اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ پوری محنت اور لگن کے ساتھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وادی سون کے 113گورنمنٹ سکولوں کو فعال کیا ہے اب سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلوں میں اضافہ ہورہا ہے سکول کے پرنسپل ملک پرویز اختر نے اپنے سکول کی کارکردگی بارے بتایا جس کو حاضرین نے سراہا سکول کے بچوں نے ٹیبلو شو پیش کئے بعد میں ہونہار طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں اور میڈل دیئے گئے اس موقع پر اے ای او حسن محمود ملک ریاض اعوان بھی موجود تھے۔

معذور افراد کی مالی امداد و دیگر مسائل کے لیے کوشاں ہیں، امتیاز مانگٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میڈیکل سوشل آفیسر نوشہرہ کے آفس میں معذور افراد کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ نے کی انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معزور افراد کے لئے حکومت پنجاب کی مختلف سکیموں کے متعلق تفصیل سے بتایاکہ معذور افراد مستقل بحالی کے لئے اپنے آپ کو پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی میں 0800-5050 پررجسٹرڈ کروائیں تاکہ خدمت کارڈ کا اجراء ہو سکے انہوں نے کہا کی سوشل ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ اس بات کی پوری کوشش کر رہا ہے کہ معذور افراد کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ ان کے صحت اور تعلیم سے متعلقہ مسائل کو بھی حل کیا جائے میڈیکل سوشل آفیسر نوشہرہ نجمہ النساء نے شرکاء کو معذوری سرٹیفیکیٹ کے حصول کے طریقہ کار کے متعلق آگاہ کیا ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ نے معذور افراد کے مسائل انفرادی طور پر سنے اور انہیں حل کروانے کی یقین دہانی کروائی تا کہ وہ معاشرے کا ایک مفید شہری بن سکیں اجلاس میں عبدالحمید،حق نوازمحمد مسعود اور شہزاد احمد نے بھی شرکت کی۔

الکرم فرینڈز کا مشاورتی اجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)الکرم فرینڈز انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس مشاورت کا اجلاس کل رات دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف میں ہو گا جس کی صدارت مرکزی صدر محمد آصف رضا کریں گے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھارا کے مطابق اتوار19نو مبر کو دن دس بجے تمام تربیتی ورکشاپ بھی گجرات میں منعقد ہوگی جس میں تمام اضلاع کے ناظمین و جنرل سیکرٹریز اور ڈویژنل ناظمین بھی شرکت کریں گے تربیتی ورکشاپ اور مرکزی مجلس مشاورت کے تمام تر انتظامات مکمل ہو گئے ہیں ۔

پچانوے سالہ بزرگ کا انتقال پرملال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سپریڈنٹ ایف بی آ رمحمد شاہ ،محمد عالم شاہ کے والد گرامی الحاج پیر دلبہارشاہ جو پیر نوبہار شاہ کے بھانجے تھے پچانوے برس کی عمر میں انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ پیر مشتاق احمد شاہ آف بھیرہ شریف نے پڑھائی جس میں ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ملک محمد پرویز ملک شکیل بشیر اعوان الحاج شیخ محمد اقبال سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی

امیر عبداللہ کی دوسری برسی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مولانا نور خان نے کہا کہ ہرذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے وہ (ر) صوبیدار ملک محمد امیر عبداللہ کی دوسری برسی کے موقع پر روحانی محفل سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں ان کے درجات میں بلندی کا سبب بنتی ہیں اس موقع پر کھلان برادری سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی دیگر علمائے اکرام نے موت وحیات کے فلسفے پر روشنی ڈالی ۔

میاں نواز شریف ہی قائد ہیں
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد جاوید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت ملک کی تمام پارٹیاں جتنا مرضی زور لگا لیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا مسلم لیگ ن نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کرکے ملک میں تعمیر وترقی کا جال بچھایا ہے۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 10:09:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.