وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
اظہر علی اعوان کی میاں نواز شریف سے ملاقات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق وزیر اعظم صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگی راہنما ملک اظہر علی خان اعوان کو مریم نواز کی تجویز پر ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا مشیر خاص مقرر کردیاملک اظہر علی خان اعوان سابق ایم این اے الحاج ملک کرم بخش اعوان مرحوم کے پوتے ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے کزن ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان کے بھتیجے ہیں اہل علاقہ کا ملک اظہر علی خان اعوان کو مسلم
www.khushabnews.com
 لیگ ن کا ضلعی مشیر خاص مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے توقع کی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے یادرہے کہ ان کی خدمات کو علاقے میں سراہا جاتا ہے اور ضمنی انتخابات میں این اے69اور پی پی 21میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی میں ان کا بڑا کردار ہے۔

پیل ،زہریلے دھواں بیماریاں بانٹنے لگا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع پیل میں چونا کی بھٹی سے اٹھنے والے زہریلے دہواں سے لوگ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں اہل علاقہ کا سراپااحتجاج ۔تفصیل کے مطابق پیل تلہ گنگ مین روڈ پر واقع چونا کی بھٹی کے زہریلے دھواں سے علاقہ کے مکین متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوگئے اہل علاقہ کے مکین محمد نصیر ملک فتح خان لال خان محمد عرفان محمد خان نے ڈی سی خوشاب اور محکمہ ماحولیات سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بھٹی کو فوری بند کرایا جائے تاکہ علاقہ کے مکین سانس دمہ کی بیماریوں سے بچ سکیں۔

شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کٹھہ سگھرال کے چیئرمین ملک صالح محمد چدھڑ سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 39 کی تعمیر وترقی اور احساس محرومی کو ختم کرنا میرا مشن ہے انشا اللہ آئندہ الیکشن 2018 مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی جو لوگ سازشوں کے ذریعے مسلم لیگ ن کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں ایسے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب ملک احمد جاوید اعوان ملک منور ملک منیر کونسلر عبدالقدیر بھی موجود تھے۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 6:55:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.