اساتذہ کے تقدس اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) تکریم اساتذہ کے عنوان سے ایک روزہ تعلیمی کانفرس گورنمنٹ ہائی سکول منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او ملک احسان احمد تھے محمد عثمان غازی صدر تنظیم اساتذہ خوشاب غلام اکبر قیصرانی تونسہ شریف سابق صدر ایجوکیٹر یونین پنجاب عبدالرزاق 
www.khushabnews.com
ایجوکیٹر ایسوسی ایشن ملک صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول اوچھالی ملک سلطان اکبر اعوان محمد ابراہیم نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان معماران قوم کی ایک ایسی ہم گیر تنظیم ہے جو اساتذہ اور طلبہ میں اسلام ،پاکستان اور تعلیم کے فروغ کیلئے مسلسل جہد میں مصروف ہے جو اساتذہ اور طلبہ میں نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان کا گہرا شعور پیدا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں سب سے اہم کردار اساتذہ کا ہے مگر افسوس کہ حکومتی فیصلوں کے نتیجہ میں اساتذہ کو معاشرہ میں ان کا جائز مقام حاصل نہیں ہوسکا مراعات استاد کو دینے کی بجائے نام نہاد ماہرین تعلیم کی جھولی میں ڈالی جارہی ہے اگر ہمارے مسائل اور مطالبات پر نظر ڈالی جائے تو مظلوم طبقہ اساتذہ کا ہی ہے انہوں نے کہا کہ قومی آمدنی کا سات فیصد شعبہ تعلیم کے لئے مختص کیا جائے اور ہر اس میں سالانہ اضافہ کیا جائے طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کرکے یکساں نظام اور نصاب تعلیم رائج کیا جائے کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ کرکے آئندہ مستقل بنیادوں پر بھرتی کی جائے ۔
;
اساتذہ کے تقدس اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں اساتذہ کے تقدس اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں Reviewed by Khushab News on 9:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.