ملکی معشیت کسان کے بغیر ادھوری، ملک جاوید اعوان

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حکومت پنجاب کی جانب سے چھوٹے کسانوں میں مفت گندم بیج کی تقسیم کی تقریب ہارٹیکلچر آفس میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم نے وادی سون کے مختلف دیہات سے آئے ہوئے کسانوں میں گندم کے گٹو تقسیم کئے زراعت آفیسر فاروق
www.khushabnews.com
 احمد ملک نے بتایا کہ کاشتکاروں کسانوں کی جانب سے 650درخواستیں موصول ہوئی تھیں قرعہ اندازی میں71کسانوں کو مفت بیج فراہم کیا جارہا ہے اے سی ڈاکٹر محمد کلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو مفت بیج خالص ملاوٹ سے پاک فراہم کیا جاتا ہے تاکہ کسانوں کو فصل کے بہتر نتائج برآمد ہوں اور کسان خوشحال ہو اس سے قبل موضع پیل پدھراڑ میں مہمان خصوصی ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان نے
حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں میں مفت بیج تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں زراعت اور کسان کا اہم کردار ہے حکومت پنجاب ملک میں زراعت کے شعبہ ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے حکومت پنجاب چھوٹے کسانوں کیلئے ایک ارب کی سبسڈی دے رہی ہے جس میں بلاسود قرضے اور زرعی آلات کھاد بیج کو یقینی بنائے گی جوکہ کسانوں کاشتکاروں کے لئے حکومت پنجاب کا تحفہ ہے ۔
;
ملکی معشیت کسان کے بغیر ادھوری، ملک جاوید اعوان ملکی معشیت کسان کے بغیر ادھوری، ملک جاوید اعوان Reviewed by Khushab News on 7:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.