ضلع خوشاب میں مکمل پابندی پر اہلیان سون خوش

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

ضلع خوشاب میں شکار پر پابندی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے ضلع خوشاب میں شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔اس پابندی کا اطلاق 15 نومبر سے دو ماہ  کے لیے یعنی پندرہ فروری2018 تک ہو گااور ضلع خوشاب کی تمام تحصیلوں میں تیتر کے شکار پر مکمل پابندی ہو گی وادی سون کے سماجی
www.khushabnews.com
 نمائندوں ملک عارف ہرل، عبدالحمید،ملک گل شیر اعوان ، ملک حق نواز اور ملک سیف اللہ نے اس پابندی کو جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ اور اس سے پرندوں کی نسل کشی روکنے میں مدد ملے گی جس ماحول دوست سیاحت کا فروغ ہو گا وادی سون میں موجود جنگلی حیات پنجاب اڑیال،تیتر، چکور وغیرہ بے دریغ شکار کی وجہ سے معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں انہوں نے حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروائے اور خلاف ورزی کرنے والے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے سماجی نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم کی کاوش کو بھی سراہا کہ جنہوں نے وادی سون میں شکار پر پابندی کیلئے محکمہ وائلڈ لائف حکام سے رابطہ کیا۔


ن لیگ الزام تراشی کی سیاست کی قائل نہیں
Image result for ‫سمیرا ملک‬‎خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف انتہائی محنت اور عزم کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں شہباز شریف کی ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے قائدانہ صلا حتیں لائق تحسین ہیں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب چئیر پرسن سمیرا ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ،پر امن ،خوشحال اور ترقی یافتہ ہے وزیر اعلی پنجاب نے انتھک محنت کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کیا ہے ہمارے دور حکومت سوا چار برس شفافیت،خدمت اور دیانت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور آئندہ بھی ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو کامیابی سے آگے بڑھاتے رہیں گے پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی پر اربوں روپے کے وسائل صرف کئے گئے ہیں مسلم لیگ (ن) جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کی قائل نہیں عوام کو معیاری اور سہولتوں کی فراہمی کے وعدے پورے کئے ہیں منصوبوں پر کام کے حوالے سے محنت ،امانت،دیانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ملکی مسائل پر قابو پانے کیلئے جتنے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات موجودہ دور میں کئے گئے ہیں اسکی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔

ٹرالیوں کے گرد و غبار سے شہری پریشان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹی سے بھری ٹرالیوں سے اٹھنے والی گردوغبار سے شہری مہلک امراض کا شکار ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق وادی سون اور اسکے ملحقہ گاؤں جات میں مٹی کی ٹرالیوں سے اٹھنے والی غبار سے عوام شدید پریشان ہے ٹرالیوں سے اٹھنے والی غبار سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہے سانس الرجی جیسی مہلک بیماریاں جنم لے رہی ہے اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ اور ڈی سی خوشاب سے اپیل کی ہے کہ ٹرالی مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور آئندہ سے مٹی سے بھری ٹرالیوں کو اوپر سے ڈھانپا جائے تاکہ گردوغبار سے پھیلنے والی بیمایوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے ۔

موسم سرما کی پہلی بارش
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی) دوسرے شہروں کی طرح وادی سون میں موسم سرما کی ہلکی پوندا باندی جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
;
ضلع خوشاب میں مکمل پابندی پر اہلیان سون خوش ضلع خوشاب میں مکمل پابندی پر اہلیان سون خوش Reviewed by Khushab News on 8:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.