وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
چار من مضر صحت گوشت تلف
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پٹرولنگ پولیس جابہ اور لائیو سٹاک نوشہرہ کی کاروائی ،چار من مضر صحت گوشت پکڑ لیا ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے رہائشی محمد حمزہ ولد ساجد حسین اور عابد محمود ولد عبدالغفورگاڑی نمبر RIS1175میں سبھرال سے چار من مضر صحت گوشت لیکر جا رہا تھا تو
www.khushabnews.com
 جابہ چیک پوسٹ پٹرولنگ پولیس نے گاڑی کو چیک کرنے کے بہانے روکا تو گاڑی میں گوشت موجود تھا پٹرولنگ پولیس نے لائیو سٹاک نوشہرہ کے انچارج ڈاکٹر ارسلان کو فون پر بتایا جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ڈاکٹر نے جب گوشت چیک کیا تو گوشت مضر صحت پایا گیا لائیو سٹاک نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ نوشہرہ میں مقدمہ درج کرا دیا اور مضر صحت گوشت تلف کر دیا ۔

گراں فروشی عروج پر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے دیہات انگہ سرہال شکرکوٹ اوگالی کھبیکی جابہ خالق آباد،وہیر،نلی،ناڑی اور کٹھہ ودیگر گردونواح میں بے رحم منافع خور مافیا نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان بر پا کر رکھا ہے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ریڑھیوں ،دوکانوں وغیرہ میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹیں آویزاں کروائی جاتی ہیں لیکن ان علاقوں میں نہ تو ریٹ لسٹیں آتی ہیں اور نہ ہی کوئی محکمانہ ٹیم چیکنگ کیلئے آتی ہیں بس اپنے آفس میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے منافع خور اس حد تک دلیر ہو چکے ہیں کہ اگر کوئی شہری درج کردہ ریٹ کا مطالبہ کرتا ہے تو منافع خور کو شہری کی یہ بات انتہائی ناگوار گزرتی ہے جس پر شہری کو ناقص اشیاء تھما دی جاتیں ہیں اور ساتھ یہ بھی گاہک کو پیغام دیا جاتا ہے کہ جس افسر کو بتانا ہے بتا دیں ہم اپنی مرضی کریں گے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چیکنگ ٹیمیں بھیجی جائے اور ان منافع خوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

عوام پرانے چہروں سے تنگ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پی ٹی آئی کے کارکنوں کے کارکنوں نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ پی پی 39 پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملک اکبر سلطان کو دیا جائے عوامی سروے کے مطابق حلقہ پی پی 39کی عوام پرانے چہروں سے تنگ آ چکی ہیں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی کا جو نعرہ ہیں کہ تبدیلی لانی ہے تو تبدیلی پرانے چہرے کبھی نہیں لا سکتے ہمیشہ نئے چہرے تبدیلی لائے گے حلقہ پی پی39کی عوام ان نام نہاد سیاستدانوں سے تنگ آ چکی ہوں جو الیکشن کے دنوں میں نظر آتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک اکبر سلطان اعوان نوجوان قیادت ،انتہائی شریف اور دیانت دار آدمی ہیں عوام کو ان جیسے لیڈروں کی ضرورت ہوں جو کم ازکم عوام کے مسائل جانتے ہیں۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.