وادی سون کی خبریں

 نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان 
ناکہ لگار کر مسلح ڈکیتی کی وارداتیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گزشتہ رات چامبل موڑ کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ناکہ لگا کر گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں کو لوٹنا شروع 
www.khushabnews.com
کردیاتفصیل کے مطابق شام 6بجے پہلا ڈاکہ اور رات 12بجے دوسرے ڈاکے کے دوران جس میں چار ہنڈائی وین ایک کار ایک ڈمپر اور دو موٹر سائیکل سوار گزر رہے تھے کہ نامعلوم ڈاکووں نے راستہ بھاری پتھروں سے بند کیا ہوا تھا روک کر نقدی موبائیل فونز لوٹ لئے اور فرار ہوگئے لٹنے والوں میں جنگلات کا گارڈ کریم ڈمپر ڈرائیور نصیر احمد کار ڈرائیور محمد اقبال ہنڈائی میں حیدر اور دیگر شامل ہیں انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولنگ پولیس موٹر سائیکلوں کے چالان سے ہٹ کر رات کے گشت پر توجہ دے۔

والدین کم عمر بچوں کو  ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کم عمری بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ اور تیز رفتاری گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا رہے ہیں ،کم عمری ڈرائیوری جان لیوا اور قانونا جرم ہے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ طلباء ہیں کم عمری میں ڈرائیونگ اور تیز رفتاری سے معاشرے سے اس قیمتی سرمائے کو محروم کریں ان خیالات کا اظہار پٹرولنگ پولیس جابہ کے انچارج راجہ محمد آصف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی پٹرولنگ کی احکامات کی روشنی میں کم عمر ڈرائیوروں کے ساتھ کاروائی کی جارہی ہے والدین کو چاہے کہ وہ اپنے بچوں کو سختی سے ہدایت کریں کہ وہ ڈرائیونگ نہ کریں ورنہ کم عمر ڈرائیوروں کے لواحقین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور ساتھ ہی انکی گاڑیاں بھی تھانہ میں بند کر دیں گے عوام ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے قانون پر عمل کریں تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکا ۔

 چئیرمین یوسی ناڑی کی کارکردگی سے عوام مایوس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونین کونسل ناڑی موجودہ چئیرمین کی کارکردگی سے یوسی ناڑی کی عوام مایوس مقامی افراد سرفراز، ممتاز اور ا اشرف نے کہا ہے کہ عوام کا ضلعی چئیر پرسن سمیرا ملک اور ایم این اے ملک عذیر خان سے بنیادی ضروریات دینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ناڑی کے چئیرمین ملک الیاس اعوان نے بلدیاتی الیکشن میں بڑے بڑے دعوے کئے کہ اگر میں کامیاب ہوا تو یوسی کو ضلع خوشاب کی مثالی یوسی بنا دونگا عوام نے ان پر بلدیاتی الیکشن میں اس امید کے ساتھ اعتماد کا اظہار کر کے کامیابی سے ہمکنار کروایا کہ وہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی بطریق احسن سرانجام دیں گے اور یونین کونسل کے بنیادی مسائل کو اولین ترجیح دیکر حل کروانے میں اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے لیکن عوام کا مقدر وہی ٹوٹیں ہوئیں سڑکیں اور ناپختہ گلیاں اور پینے جیسے پانی کی بنیادی ضروریات سے محرومی انکا مقدر بنی ہوئی ہے اور ابھی تک چئیرمین نے نہ ہی کوئی ایسا کام کروایا ہے بلکہ ضلع کونسل میں بھی اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیںیوی چئیرمین جسطرح یوسی کی عوام کے ساتھ سلوک روا رکھے ہوئے ہیں یونین کونسل ناڑی کی عوامی سماجی سیاسی شخصیات نے اب عہد کر لیا ہے کہ عام انتخابات میں جس گروپ کے ساتھ چئیرمین ملک الیاس ہو گے عوام اسکے مخالفت کریں گی اور یوسی ناڑی سے اس گروپ کی شکست مقدر ہو گی ۔اہلیان ناڑی نے چئیر پرسن سمیرا ملک اور ایم این اے ملک عذیر خان سے اپیل کی ہے کہ چئیرمین کی غلطیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے اور ہمارے حال پر رحم کیا جائے اورراولپنڈی روڈ سے ناڑی تک لنک روڈ اور شہر کے اندر میں گلیوں میں کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ ناڑی کی عوام کو بھی یہ احساس ہو کہ بلدیات میں جو غلط فیصلہ کیا ہے وہ آئندہ کبھی بھی یہ فیصلہ نہیں کریں گے ۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 9:02:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.