وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان  
 دیہات صفائی کا آغاز
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیر اعلی میاں شہباز شریف کے دیہات میں صفائی پروگرام کے تحت یوسی نمبر 3صدیق آباد میں آغاز ہوگیا یوسی صدیق 
www.khushabnews.com
آباد سے بڑے بڑے ڈھیر گندگی کے تلف کرائے گئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم اور چیئرمین ملک تیمور سلطان نے نگرانی کی اسسنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم نے کہا کہ گندگی کے ڈھیروں سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے شہری بھی کوڑا کرکٹ اکھٹا کرکے آبادی سے باہر ڈمپ کریں جسے بعد میں تلف کردیا جائے گا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم کے آفس میں تحصیل نوشہرہ کی چھ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی شیڈول میں طے پایا کہ ایک ماہ میں صفائی پروگرام پر عمل کرایاجائے گا گندگی ڈھیروں سے اٹھایا گیا کوڑا کرکٹ مناواں سورکی روڈ پر مقرر کردہ جگہ پر ڈمپ کیا جائے گا۔


ترقی و خوشحالی مسلم لیگ ن کا منشور ہے، اظہر علی اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کے ضلعی مشیر خاص ملک اظہر علی خان اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعمیر وترقی خوشحالی محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ ن کا منشور ہے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کرواے عوامی خدمت میں ان کا کوئی ثانی نہیں پارٹی صدر نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں انہیں عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار وہ کرم آباد پیل میں یونین کونسل کے یوتھ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ماسٹر ملک منیر ملک اسرار محمد عرفان بھی موجود تھے۔


ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا قلعہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ممبر ضلع کونسل حادیہ ساجد نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کی قیادت سے مطمئن ہیں مسلم لیگ ن کے دور میں ترقیاتی کاموں سے خوشحالی آئی ہے مگر سازشی سیاسی مخالفین ملک کی ترقی نہیں دیکھ سکتے انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے جس کی تمام سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوتے ہیں ۔


جشن میلاد و استحکام پاکستان کانفرنس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) انجمن طلباء اسلام نلی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام جشن میلاد مصطفی و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جسکی صدارت صاحبزادہ پیر سید گل حیدر شاہ آستانہ عالیہ کوٹگلہ شریف نے کی اس میں ملک کے معروف نعت خواں محمدریحان فاروقی نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کر کے عوام کے قلوب کو منور کیا جبکہ دیگر مقامی نعت خواں کے علاوہ ضلع بھر سے کثیر تعداد میں نعت خواں حضرات نے گل ہائے عقیدت پیش کیا محفل نعت اور استحکام پاکستان کانفرنس میں صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان شہیر سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی زندگی پر موئژ اور جامع انداز میں تقریر کر کے حاضرین کے اندر جب رسول ﷺ کا جذبہ اجاگر کیا کہ امت محمد یہ سے وقت تقاضا کر رہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام متحد ہو کر دین کی سر بلندی اور سیرت محمدی ﷺ کے احیاء کیلئے کوششیں کریں تو ہمارے مسائل خود بخود حل ہوتے جائیں گے اور اسلام بھی ہمیں محبت،امن اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے اغیار کے طریقوں کو اپنا لیا ہے اور اپنے اسلاف کے طور طریقوں سے قو سوں دور ہوتے جا رہے ہیں اس لئے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ محمد ﷺ کے سپاہی بنیں کسی غیر کیا آلہ کار نہ بنیں۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.