وادی سون کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے مادر وطن پر  ضلع خوشاب کا ایک اور  بہادر سپوت قربان ہو گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 
دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر اسحاق شہید ہوگئے، 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق ضلع خوشاب وادی سون سے تھا۔ آئی ایس پی آر 
www.khushabnews.com
کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اسحاق شہید ہو گئے۔ 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق وادی سون کے گاوں دھددھڑ سے ہے، شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سالہ بیٹا شامل ہے۔۔شہید میجر کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تدفین واپڈا ٹاؤن لاہور میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ہوگی ۔
;
وادی سون کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان وادی سون کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان Reviewed by Khushab News on 9:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.