محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت , سازشی ناکام ہونگے، مقدمات درج

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

سرچ آپریشن،مقدمات درج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن میں تھانہ نوشہرہ ،کٹھہ،خوشاب،مٹھہ ٹوانہ ،جوڑا کلاں،قائد آباد تھانہ کی پولیس کی نفری اور ایس ایچ اوز اسد عباس خان محمد نسیم عظمت عباس عنایت اللہ ظفر اقبال
www.khushabnews.com
 عمران سعیدنے حصہ لیا جبکہ نگرانی ڈی ایس پی صدر ملک طارق محمود ،مٹھہ ٹوانہ ملک عبدالرحمن نور پور فرخ سہیل سندھو نے کی اس دوران موضع انگہ ،کوٹلی اوگالی اوچھالی چٹہ جبی شمالی،قائد آباد،گولیوالی اور دیگر قصبات میں مشکوک اشخاص کی بائیو میٹرک تصدیق کی اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کئے۔


میاں نواز شریف کیخلاف سازشی ناکام ہونگے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے جھوٹ کی سیاست کی بجائے اپنے ہر دور اقتدار میں ن لیگ نے لوگوں کی خوشحالی وترقی کیلئے عملی اقدامات کئے چین کے ساتھ سی پیک منصوبہ ،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور معاشی ترقی میاں نواز شریف کے مثالی اقدامات ہیں جو ملکی تاریخ میں روشن باپ کی طرح لکھے جائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی ماحولیات ملک محمد عذیر خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کو سیاسی منظر سے ہٹانے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں مگر انہیں ہمیشہ کی طرح ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا نواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی مسلم لیگ ن ایک نظریے اور عوامی خدمت کا نام ہے ملک کو ایٹمی قوت بنانے والی جماعت بھی مسلم لیگ ن ہے پاکستان کی باشعور عوام عام انتخابات میں منفی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کی اعلی کارکردگی اور میاں نواز شریف کے خلاف ہونے والے جھوٹے الزامات کو مسترد کر کے شیروں کو ہی اہمیت دیں گے ۔


خالق آباد میں عطائی بے لگام
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اور حکومت پنجاب کا عطائیت کے خلاف کھلا اعلان جنگ صرف باتوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے عطائی کلینکس اور میڈیکل سٹوروں پر جعلی ادویات کی فروخت عروج پر ،اصل قیمت سے تین گنا زیادہ ادویات فروخت کرنے لگے ہر دوسرا شہری جعلی عطائی ڈاکٹروں کے ہتھی لگنے سے لاحق بیماریوں میں مبتلاء ہونے لگے ۔مقامی افراد نے ملک اسلم ،ملک سلیم اللہ ،ملک رضوان،ملک طارق،ملک ممتاز،ملک ابو بکر اور محمد اشرف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ خالق آباد،ڈیرہ جات اور نلی کے ملحقہ علاقوں میں عطائی ڈاکٹرز دونوں ہاتھوں سے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنیں میں مصروف یہاں تک کہ بہت سے عطائی ڈاکٹرز ایسے ہیں جنکے پاس کوئی ڈگری نہ ہونے کے باوجود بھی بڑے بڑے بورڈ لگا رکھے ہیں اور کچھ عرصہ کسی ڈسپنسری پریکٹس کر کے بڑے بڑے کلینک بنا رکھے ہیں جو کہ سر عام شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں کچھ لوگ ان عطائی ڈاکٹرز کی وجہ سے تو اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کچھ تو لا حق قسم کی بیماریوں میں مبتلاء ہو گئے ہیں اور ڈاکٹر ز کی تجویز کے بغیر خود ہی لوگوں کو سرعام انجکشن لگا ئے جا رہے ہیں اس حوالے سے جب متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ڈرگ انسپکٹر محمد فاروق سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کوئی جواب نہ دیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کا خواب ، صحت مند پنجاب پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا ۔ ملک اسلم ،ملک سلیم اللہ ،ملک رضوان،ملک طارق،ملک ممتاز،ملک ابو بکر اور محمد اشرف نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
;
محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت , سازشی ناکام ہونگے، مقدمات درج محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت , سازشی ناکام ہونگے، مقدمات درج Reviewed by Khushab News on 9:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.