وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوزڈاٹ کام)موسم سرما کے آغاز ہوتے ہی وادی سون کی خوبصورت جھیلوں اوچھالی ،جاہلراور کھبیکی میں سائبیرین مہمان پرندوں کونج 
www.khushabnews.com
مرغابی کے غول آنا شروع ہوگئے ہیں جو اب تک چالیس ہزار کے لگ بھگ ہیں مہمان پرندے چند ماہ قیام کے بعد صوبہ سندھ روانہ ہوجاتے ہیں ان پرندوں کی تاک میں بیٹھے شکاری رات کے اوقات شکار کھیلتے ہیں ملک فاروق عبدالحمید نے وائلڈ لائف حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دنوں جھیلوں پر اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور شکار پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
خوشاب نیوزڈاٹ کام)انجمن بہبود مریضاں کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم منعقد ہوا جس میں ٹی ایچ کیو کے ایم ایس ڈاکٹر ملک غلام سرور ڈاکٹر جواد ڈپٹی ڈی ای او ملک احسان احمد زراعت آفیسر ملک فاروق اعوان سون صدر انجمن بہبود مریضاں عبدالحمید سوشل ویلفیئر آفیسر نجمہ النسا اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ دنوں کی میٹنگ میں دی گئی ہدایات کے مطابق کئے گئے اقدامات سے آگا ہ کیا اورصحت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی انکشاف کیا گیا کہ موضع اوچھالی میں ہپاٹائٹس اے اور بی سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس سے مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے انجمن بہبود مریضاں کے تعاون سے اوچھالی میں فری ہپاٹائٹس سکرینگ کیمپ لگایا جائے گا اے سی ڈاکٹر محمد کلیم نے انجمن بہبود مریضاں کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہپاٹائٹس کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں ڈی سی خوشاب امجد بشیر سے تعاون کی درخواست کی جائے گیانہوں نے کہا مریضوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی قسم کی بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر قریبی اہسپتال سے رابطہ کریں ڈاکٹر غلام سرور نے کہا کہ اہسپتال میں ہپاٹائٹس کلینک میں سکرینگ کیٹس موجود ہیں جوکہ لگائے جانے والے کیمپ میں مہیا کی جائیں گی۔ 

;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.