سیاسی محاذ پر حدت بڑھ گئی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سمیرا ملک اور انکے سیاسی حریف ملک امیر حیدر سنگھا کے درمیان ایک بار پھر الزام تراشی کامحاذ گرم ہوگیا ۔گزشتہ دنوں ایک مقامی اخبارات میں  ملک امیر حیدر سنگھا کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بہت جلد سمیرا ملک مسلم لیگ ن کو چھوڑ دینگی ،این اے
www.khushabnews.com
 69میں مسلم لیگ ن جسے ٹکٹ دیگی اسکی حمائت کرینگے البتہ سمیرا ملک کے بیٹے عذیر خان کو ٹکٹ دیا گیا تو پھر سوچیں گے اور اس بارے پارلیمینٹرین گروپ حتمی فیصلہ کریگا کیونکہ عذیر خان ہوتی کے الیکشن میں کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔سمیرا گروپ سے اختلاف اس لیے ہے کہ انکا تمام تر انحصار پی ٹی آئی ٹوانہ گروپ پر ہے اور چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن میں بھی سمیرا ملک تمام اخلاقی و قانونی ضوابط کی پامالی کے باوجود محض ایک ووٹ ذیادہ لے سکامگر چونکہ اب یہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے اس بارے زیادہ بات کرنا مناسب نہیں ۔امیر حیدر سنگھا کے متذکرہ بیان کے جواب آں غزل کے طور پر سمیرا گروپ سے وابستہ داکٹر ربنواز نے الزام لگایا کہ سنگھا برادران کے پی ٹی آئی سے رابطے ہیں اور ایک بھائی(امیر حیدر سنگھا) مسلم لیگ ن کا لیڈر بنتا ہے تو دوسرا بھائی (ملک امیر مختار سنگھا)ن لیگ کے امیدوارکے خلاف الیکشن لڑنے کی باتیں کررہا ہے ۔سنگھا برادران سے سمیرا ملک کا بنیادی اختلاف یہ ہے کہ وہ وارث کلو کیمپ سے وابستہ ہیں۔ڈاکٹر ربنواز اعوان نے مزید کہا کہ سمیرا گروپ میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل کرتا ہے۔اسکے جواب میں امیر حیدر سنگھا کا کہنا ہے کہ اگر سمیرا ملک مسلم لیگ ن سے مخلص ہے تو پھر سمیرا گروپ بنانے اور پی ٹی آئی کو اتحادی کیوں بنارکھا ہے؟
;
سیاسی محاذ پر حدت بڑھ گئی سیاسی محاذ پر حدت بڑھ گئی Reviewed by Khushab News on 2:11:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.