ملک عمر اسلم اعوان کی پی ٹی آئی قیادت سے اہم ملاقات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیا نی نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کا وہی خیر خواہ ہو سکتا ہے جس کا جینا مرنا ملک میں ہو۔ شریف برادران کا تو سب کچھ بیرون ممالک میں ہے، یہاں تک کہ وہ تو اپنا علاج بھی باہر جا کر کرواتے ہیں۔ وہ پاکستان کے لوگوں 
www.khushabnews.com
کے درد، غربت، مایوسی اور بے روزگاری کو کیسے سمجھ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پی ٹی ضلع خوشاب کے رہنماؤ ں ملک عمر اسلم اعوان ، ملک حسن اسلم اعوان ، پیر فیض الحسن گیلانی سے ایک ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عطا اللہ شادی خیل بھی مو جود تھے ۔ عامر کیا نی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کے مسائل کو وہی سمجھ سکتا ہے جو مستقل یہاں رہتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان محب وطن شہری ہیں اور 2018ء کے الیکشن میں پاکستان کو لوٹنے والے سیاستدانوں سے نجات دلا کر پاکستان میں خوشحالی کا دور لائیں گے۔دریں اثنا ء ملاقات میں پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے تنظیمی معاملات اور ضلعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے کیونکہ غالب امکان یہی ہے  کہ ملاقات پی ٹی  آئی ضلع خوشاب میں نے صدر کے لیے مشاورت سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
;
ملک عمر اسلم اعوان کی پی ٹی آئی قیادت سے اہم ملاقات ملک عمر اسلم اعوان کی پی ٹی آئی قیادت سے اہم ملاقات Reviewed by Khushab News on 8:26:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.