این اے 69، پندرہ سال سے مسلط جھوٹ کی سیاست کا خاتمہ قریب ہے، ملک عمر اسلم اعوان

نوشہرہ وادی سون  فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر ملک نعیم اعوان کے بعد وادی سون میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا بلکہ این اے 69کی عوام کو پچھلے پندرہ سال سے محض جھوٹے وعدوں اور خوشنما نعروں
www.khushabnews.com
 سے مسلسل دھوکا دیا گیا مگر اب حلقہ کی باشعور عوام کسی دلفریب نعرے یا کاغذی منصوبے کے جھانسے میں ہرگز نہیں آئے گی۔وہ وادی سون کے موضع دھدھڑ میں این اے 69 کا ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقدہ ڈیرہ ملک محمد افتخار اعوان سے خطاب کررہے تھے۔ جس کے مہمان
 خصوصی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ملک عمر اسلم اعوان۔ ملک حسن اسلم اعوان۔ ضلعی جنرل سیکرٹری پیر فیض الحسن گیلانی۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ شمالی پنجاب پیرزادہ زوہیب شاہ۔ ضلعی جوائنٹ سیکرٹری راجہ ناصر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ایک نظریے اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی سیاست کرتی ہے عنقریب تیس سالہ خاندانی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ورکر پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں موجودہ حکمرانوں نے اس حلقہ کا استحصال کیا تعلیم صحت کے شعبوں میں پسماندہ رکھا گیا جھوٹ بولنے اور وعدے کی پاسداری نہ کرنے
 والوں پر اب عوام کس طرح یقین کریں گے اب با شعور عوام اصولوں اور سچائی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ورکروں نے قائد عمران خان کے ویژن کو گھر گھر تک پہنچا یا اور آج ملک میں بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے عمران خان نے پاکستان کی عوام کی صحیح معنوں میں قیادت کا حق ادا کیا ہے پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کے ملک بھر کے جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت سے قوت میں اضافہ ہورہا ہے اگلے عام انتخابات میں چاروں صوبوں سمیت وفاق میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی مستقبل پی ٹی آئی کا ہے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ظلم ہے آئین اور قانون کامذاق بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرئے گی۔اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ آرگنائز پی ٹی آئی ملک حسن اسلم اعوان نے کہا کہ دھونس اور دھاندلی سے 15سال سے حلقہ میں مسلط نااہل کی یہ کارکردگی ہے کہ وادی سون ، دامن مہاڑ کی کوئی سڑک سفر قابل نہیں ، صحت کی سہولتیں کا یہ حال ہے نہ ڈاکٹر ہیں نہ ادویات ، فراہمی آب کا کو ئی منصوبہ مکمل طور پر فعال نہیں ۔اگر کچھ ہے تو محض دلفریب جھوٹے وعدے ۔ جبکہ کنونشن کے میزبان ملک افتخار اعوان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت سے اتفاق کرتے ہیں ہمارے حلقے میں پی ٹی آئی جو نمائندے نامزد کرئے گی ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے انہوں نے کہا کہ ملک عمراسلم اعوان منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ہمیشہ اصول کی سیاست کرتے ہیں اور منفی قوتوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اس موقع پر امیدوار ایم پی اے ملک اکبر سلطان پی ٹی آئی ضلعی جنرل سیکرٹری پیر فیض الحسن گیلانی اور مقامی پارٹی کے عہدیداران بھی خطاب کیا۔


گرانفروشوں کو جرمانے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم نے وادی سون کے مختلف شہروں کا دورہ کرکے گراں فروشی کے مرتکب دوکانداروں کو جرمانے کئے انہوں پیٹرول ایجنسیوں اشیائے روزمرہ کے استعمال ہونے والی ناقص غذا رکھنے والوں کے خلاف کئے اور دوکانداروں کو ہدایت کی وہ صارفین کو مقررہ نرخوں اور صاف ستھری ملاوٹ سے پاک اشیاء فروخت کریں اسی میں اللہ کی رضا ہے ۔
;
این اے 69، پندرہ سال سے مسلط جھوٹ کی سیاست کا خاتمہ قریب ہے، ملک عمر اسلم اعوان این اے 69، پندرہ سال سے مسلط جھوٹ کی سیاست کا خاتمہ قریب ہے، ملک عمر اسلم اعوان Reviewed by Khushab News on 10:51:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.